Jasarat News:
2025-02-13@06:07:36 GMT

نمائش ٹیکس ورلڈ/ایپریل سورسنگ پیرس میں ختم ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)10سے 12 فروری 2025 تک پیرس میں جاری رہنے والی تین روزہ نمائش” ٹیکس ورلڈ/ایپریل سورسنگ “اختتام پذیر ہوگئی۔8 پاکستانی کمپنیاں ٹیکس ورلڈ،ایپریل سورسنگ پیرس 2025 میں فیشن اور ایپریل مصنوعات کی نمائش کی۔ اس ایونٹ میں 25 ممالک سے 1,259 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، اور یہ ایونٹ پیرس-لی-بورجیٹ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ ایونٹ میں تازہ ترین رجحانات اور جدتوں کی نمائش کی گئی، جس نے دنیا بھر سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جن میں چین، ترکی، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے اہم کھلاڑی شامل تھے۔اس نمائش میں 8 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا اور اپنی بہترین فیشن ایپریل اور ڈینم ڈیزائنز کی نمائش کی۔ پاکستانی فیشن ایپریل کمپنیوں میں فیشن چینل، فائن گارمنٹس انڈسٹری، اسوا ٹیکسٹائل اور وینس پاک اسپورٹس اینڈ کمپنی شامل تھیں، جبکہ ڈینم اور فیبرک کے شعبے میں گلمر گارمنٹس اور لبرٹی ملز نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔پاکستانی نمائش کنندگان نے اس ایونٹ میں بھرپور اثر ڈالا، اور اعلیٰ معیار کی فیشن مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی  نے دورہ پیرس کے دوران ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفرکیا  ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی طیارے کے ذریعے نیو دہلی سے پیرس تک کا سفر کیا،مودی کا طیارہ لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا،بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پاراچنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔
نریندر مودی کے طیارے نے لگ بھگ 41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا،واضح رہے افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا  ۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپرت بمراہ ایونٹ سے باہر
  • پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی
  • سعودی عرب میں جاری ٹیکنالوجی  کی سب سے بڑی نمائش میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شرکت 
  • اسٹیل و المونیم پر ٹیکس بڑھ گیا، امریکا کو امیر بنانے کی ابتدا ہوگئی، ٹرمپ
  • چین نے امریکی مصنوعات پر 15فیصد تک ٹیرف نافذ کر دیا
  • 3 روزہ نمائش میں 137 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا ،جام کمال
  • بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال
  • دراز ایپ پر پاکستانی صارفین کے لیے نئی سستی “چوائس کٹیگری” متعارف
  • نئی دلی میں رنگارنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد، تصویری نمائش بھی پیش کی گئی