کراچی؛ گزشتہ 3 روز میں ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر میں گزشتہ 3 روز کے دوران خونی ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔
رواں ماہ 5 فروری بروز بدھ راشد منہاس روڈ میلینئم مال کے قریب خونی ڈمپر سے کچل کر میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔
8 فروری بروز ہفتے کو ڈمپر کی ٹکر سے 2 خونی حادثات ہوئے جس میں پہلا جان لیوا حادثہ کورنگی کراسنگ کے قریب پیش آیا جس میں مخالف سمت جاتے ہوئے ریتی بجری سے بھرے ہوئے ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔
ہفتے کی شب اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس میں زخمی ہونے والے 2 افراد میں سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں ڈمپر کی ٹکر کے 4 واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
حکام نے کہا کہ حادثات میں جاں بحق افراد میں 71 مرد، 12 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف ٹریفک حاثات میں 1300 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج بھی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر ماری تھی۔