میکسیکو : ٹرک اور بس کے تصادم میں 41 افراد زندہ جل گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
میکسیکومیں حادثے کا شکار ہونے والی بس جل کر خاکستر ہوگئی ہے
میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 9 افراد زندہ بچ گئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں بس میں سوار 36 سیاح اور ٹرک میں سوار 5مسافر شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران حادثے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم اس حوا لے سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانی جاں بحق، 10 لاپتہ، 37 زندہ بچ گئے
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے زوایا شہر کا دورہ کیا اور مقامی حکام اور اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کشتی میں 63 پاکستانی موجود تھے۔ اب تک 16 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور ان کی شناخت پاکستانی پاسپورٹس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں، جن میں سے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 33 افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، حادثے میں 10 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں۔ سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
اس کے علاوہ، تین پاکستانی شہری زندہ بچ جانے کے بعد طرابلس میں موجود ہیں، جہاں انہیں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مکمل دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ مزید تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے اور مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
پاکستانی جاں بحق افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس کے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست مسترد