Daily Sub News:
2025-04-13@16:06:02 GMT

بچوں کی شرارت نے لاکھوں کا نقصا ن کردیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

بچوں کی شرارت نے لاکھوں کا نقصا ن کردیا

بچوں کی شرارت نے لاکھوں کا نقصا ن کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) بچوں کی شرارت کی وجہ مکڑ ڈرین پر خیمہ زن خانہ بدوشوں کے 5خیموں میںآگ بھڑک اٹھی ، گھریلو سامان اور گندم وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود مکڑ ڈرین پر عبداللہ خان سلیمان خیل نامی پوندہ سکنہ زرملن جنوبی وزیرستان کے خیموں میں بچوں کی شرارت کی وجہ سے ان میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سے 5خیمے مکمل جل گئے، خیموں میں موجود گھریلو سامان ، بستر، اور گندم وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئی، لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی شرارت

پڑھیں:

مسلم حکمران سن لو! فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا،حافظ نعیم الرحمان

 

پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو
فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے

حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ دیکھ رہا ہے، یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے ، نیتن یاہو سن لے ، امت مسلمہ فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو شکست دے دی تھی، اسرائیل بمباری کرسکتا ہے لیکن فلسطینیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو، فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں آپ کچھ نہیں کر رہے ہیں، مسلم حکمران سن لو! اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے ، 18 اپریل کو ملتان اور 20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کون غدار تھا کن صحافیوں کو اسرائیل بھیجا گیا انہیں بے نقاب کرو، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے ، حملوں سے بچے ہوا میں اچھلتے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں، نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچے کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی، انتقام لیں گے ۔یک جہتی غزہ مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں، خواتین اور صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے ، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے ہیں، امریکا سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے تم بچوں کے قاتلوں کی سپورٹ کررہے ہو، حکمران سمجھتے ہیں کہ غزہ جنگ میں امریکا انجمن غلامان امریکا بنے ہوئے ہو، عوام تمہیں یاد رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر اور آرمی چیف کو کہتا ہوں جب بچے و خواتین قتل ہو رہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے ، تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عرب حکمرانو یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ، یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیا کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین اور اسرائیل کے معاملے میں ڈپلومیسی ناکام ہوگئی ہے؛ماہر بین الاقوامی امور محمد مہدی
  • یورپی یونین میں مضر صحت کیمیکلز سے بنے کھلونوں پر پابندی
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • اس کا حل کیا ہے؟
  • سادہ خون کا ٹیسٹ ہزاروں دل کے دورے کو روکنے میں مددگار
  • مسلم حکمران سن لو! فلسطین کو نقصان پہنچ رہا تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا،حافظ نعیم الرحمان
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • سوموار تک گندم کا نرخ طے نہ ہوئے تو خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا جائیگا،کسان اتحاد کی حکومت کو وارننگ
  • امریکی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں میں مال گاڑیاں سے لاکھوں ڈالر کے جوتے چوری
  • پی ٹی آئی احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام ہوگئی