Tuesday, April 29, 2025
ہومپاکستانبچوں کی شرارت نے لاکھوں کا نقصان کردیا

بچوں کی شرارت نے لاکھوں کا نقصان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان) بچوں کی شرارت کی وجہ مکڑ ڈرین پر خیمہ زن خانہ بدوشوں کے 5خیموں میںآگ بھڑک اٹھی ، گھریلو سامان اور گندم وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود مکڑ ڈرین پر عبداللہ خان سلیمان خیل نامی پوندہ سکنہ زرملن جنوبی وزیرستان کے خیموں میں بچوں کی شرارت کی وجہ سے ان میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سے 5خیمے مکمل جل گئے، خیموں میں موجود گھریلو سامان ، بستر، اور گندم وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئی، لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔