Express News:
2025-02-06@11:06:51 GMT

نورا فتیحی سے متعلق دل خراش خبر وائرل، مداح پریشان ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق ایک دل خراش خبر نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نورا فتیحی ایک بنجی جمپ حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Living India News (@livingindianews)

یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا۔ تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک خاتون بنجی جمپنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اور ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ خاتون نورا فتیحی ہیں۔

وائرل ویڈیو کو صرف چند گھنٹوں میں 18 ملین سے زیادہ ویوز مل گئے تاہم بعد میں یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔

اس وائرل پوسٹ کو کئی دیگر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا گیا جس پر مداحوں کو اس خبر کی صداقت پر یقین آگیا۔ حالانکہ ویڈیو میں حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا، تاہم بعد میں مداحوں نے اس بات کا ادراک کرلیا کہ وہ خاتون نورا فتیحی نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس غلط خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ اور حقیقت عیاں ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نورا فتیحی نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے نئے گانے "Snake" کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نورا فتیحی

پڑھیں:

طالبعلم سے کلاس میں شادی؛ ویڈیو وائرل ہونے پر خاتون پروفیسر کی مستعفی ہونے کی پیشکش

مغربی بنگال کی مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سینئر خاتون پروفیسر کی اپنے طالبعلم کے ساتھ کلاس میں شادی کرنے کی ویڈیو 28 جنوری کو وائرل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خاتون خود سے کافی عمر طالب علم کے ساتھ ہندو بنگالی شادی کی رسومات ادا کر رہی ہیں۔

خاتون پروفیسر نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور طالب علم کے گلے میں شادی کا ہار ڈال رہی ہوتی ہیں۔

یہ ویڈیو کلاس روم میں ریکارڈ کی گئی تھی اور جماعت میں طالب علم کی بڑی تعداد بھی موجود تھے جو بھجن گا رہے تھے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی اور اس خاتون پروفیسر کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا تھا۔

جس پر خاتون پروفیسر نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو دراصل ایک ڈرامے کی ریہرسل تھی جس میں بنگالی ہندوؤں کی شادی کی رسومات دکھانی تھیں۔

شدید عوامی اعتراضات کے بعد یونی ورسٹی نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر خاتون پروفیسر کو چھٹیوں پر بھیج دیا تھا۔

یونی روسٹی پروفیسرز پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے خاتون ٹیچر کے دعوے کو مسترد کر دیا اور اس حرکت کو جامعہ کے وقار کے منافی قرار دیا۔ 

دوسری جانب خاتون پروفیسر کا کہنا تھا کہ یہ صرف طلبا کو شادی کی رسومات سے آگاہی کے لیے تھا جسے میری ایک کولیگ نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے وائرل کیا تھا۔ 

خاتون پروفیسر نے اپنی ساتھی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیتے ہوئے یونی ورسٹی کو استعفیٰ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نورا فتیحی کی بنجی جمپ کے دوران موت: حقیقت کیا ہے؟
  • رجب بٹ اور حرا مانی کی نئی میوزک ویڈیو وائرل
  • بھارت میں جنگلی ہاتھی نے جرمن سیاح کو مار ڈالا، ویڈیو وائرل
  • عرفی جاوید بھی اُدت نرائن کی متنازع ویڈیو پر بول پڑیں
  • نورا فتیحی کی ہلاکت کی خبریں، سچائی کیا ہے؟
  • طالبعلم سے کلاس میں شادی؛ ویڈیو وائرل ہونے پر خاتون پروفیسر کی مستعفی ہونے کی پیشکش
  • اُدت نرائن نے اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
  • راولپنڈی کے اسپتال میں بڑھتی چوریوں سے ڈاکٹرز پریشان، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • عاطف اسلم کی شاہ رخ خان کے گانے ’دل سے رے‘ پر شاندار پرفارمنس – ویڈیو وائرل