کیا وحی آئی ہے کہ ملکیت تبدیل ہوگئی؟ جسٹس منصور شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ کیا وحی آئی ہے کہ ملکیت تبدیل ہوگئی ہے؟ درخواست گزار اتنے بھولے ہیں کہ کوئی سڑک سے اٹھ کرآجائے اورکہے کہ میں مالک ہوگیا ہوں توکیااس کو کرایہ دینا شروع کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرایہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت دوران ریمارکس دیتے ہوئے کیا۔جسٹس منصور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ملازمت کے معاملے پر راحت بی بی کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوااوردیگر کے توسط سے خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف دائر درخواست پرسماعت کی جسٹس منصور شاہ نے درخواست گزار سے کہا کہ 2 شناختی کارڈوں میں تاریخ کا فرق ہے، گھپلا اور مسئلہ ہے، پہلے میں 1978 اور دوسرے میں 1983کی تاریخ پیدائش لکھی ہے، شناختی کارڈ ہی مشکوک ہوگیا ہے، گڑبڑہوجائے گی، ساراشناختی کارڈ جائے گا، ایک باجوڑ اور دوسرا لوئر دیر کا ہے، رٹ جاری نہیں ہوسکتی، درخواست گزارپہلے جاکر شناختی کارڈ ٹھیک کرائیں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نہ روکنے پر بائیکاٹ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 8ججوں کے تقرر کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس جاری ہے،چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے 5،5سینئرترین ججوں کے نام زیرغور ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر جسٹس سرفراز ڈوگر کا نام بھی شامل ہے،اس کے علاوہ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی روکنے کا موقف اپنایا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے کمیشن کی کارروائی نہ روکنے پر بائیکاٹ کیا۔
صوابی جلسہ: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کارکنوں کی کم تعداد سے ناخوش
مزید :