Jasarat News:
2025-02-08@01:10:04 GMT

برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے 2 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے 2 افراد ہلاک

برازیل میں طیارہ گرنے کے بعد تفتیش کے لیے جائے وقوع کی ناکابندی کردی گئی ہے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکراگیاجس کے باعث 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے حادثے کی وڈیو بھی بنائی جس میں شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکا میں شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں اسی قسم کے حادثے میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا‘ پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا ہے جس میں پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا ہے کہ بیرنگ ائر کا طیارہ شام 4بجے لا پتا ہوا جو یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا۔ حکام طیارے سے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیرنگ ائر کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈیوڈ اولسن کے مطابق طیارے نے 2 بج کر 37 منٹ پر یونالکلیٹ شہر سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • برازیل میں شدید بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7افراد ہلاک
  • امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ لا پتا‘ پائلٹ سمیت 10 افراد سوار تھے
  • امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا
  • امریکی فوج کا طیارہ گرکرتباہ، 4 افراد ہلاک
  • کانگو: جیل میں آتشزدگی سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے
  • فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 4 افراد ہلاک
  • امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ، ایک اہلکار اور تین کنٹریکٹرز ہلاک
  • فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ محمد قاسم جاں بحق