Daily Ausaf:
2025-02-07@19:58:44 GMT

پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا پورٹل بند،مریض دربدر

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا پورٹل بند ہوگیا، مریض پریشان ہوگئے ۔

پورٹل بند ہونے سے صحت کارڈ پر مریضوں کی رجسٹریشن تعطل سے دوچار ہے ، صحت کارڈ پر علاج کے خواہاں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ، صحت کارڈ کا آن لائن پورٹل گزشتہ 2 روز سے خرابی کا شکار ہے، صحت کارڈ پورٹل کی بندش دور کرنے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے مریض پریشان ہیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صحت کارڈ

پڑھیں:

مدینہ منورہ میں افطار کرانیوالوں کو اجازت لینا ہوگی

ر یاض (مانیٹر نگ ڈ یسک )مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کرانے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے
ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔ اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کرانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں افطاری کرانے کے خواہش مندوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی ایک پورٹل کا آغاز کیا تھا۔جس کے ذریعے افراد کو ایک اور اداروں کو افطار کرانے کی 10 سروس سائٹ منتخب کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ افطاری کی فراہمی میں دائمی بیماریوں اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے کم کیلوریز والے کھانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شعبہ پیٹرولیم میں دیوالیہ پن کا خطرہ ،وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پریشان کن خبر سنا دی
  • خیبرپختونخوا میں نادار مریضوں کو او پی ڈی کی مفت سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • عمران کے پاس جیل سے نکلنے کیلیے معافی کارڈ باقی ہے، عظمیٰ بخاری
  • امریکہ غزہ تباہی کا ذمہ دار، جنگی تاوان دے، حافظ نعیم الرحمن
  • عمران خان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے، عظمیٰ بخاری
  • نورا فتیحی سے متعلق دل خراش خبر وائرل، مداح پریشان ہوگئے
  • ٹنڈوجام ،مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ،شہری پریشان
  • مدینہ منورہ میں افطار کرانیوالوں کو اجازت لینا ہوگی
  • امریکی خاتون کی ذہنی و جسمانی صحت کی بحالی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے، ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا