عدلیہ اتنی آزاد ہوگئی ہے کہ آئی ایم ایف سے مل رہی ہے،سینیٹر کامران مرتضیٰ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گیا تھا بلکہ ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں اور عدالتی درجہ بندی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے وہ اس حوالے سے ملاقات کرنے گئے تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعا سینیٹر دوست محمد خان نے کروائی۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی ایسی ہے کہ کرپشن انڈیکس بڑھ گئی ہے، آئی ایم ایف کا وفد آیا ہوا ہے جو چیف جسٹس سے مل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات خود مختاری کے خلاف ہے، عدلیہ اتنی آزاد ہوگئی ہے کہ آئی ایم ایف سے مل رہے ہیں، بلوچستان خیبرپختو نخوا میں حالات خراب ہیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد چیف جسٹس کو ملا ہے، دو تین پروگرام ہیں، جو لا اینڈ جسٹس کمیشن چلاتا ہے، ہمارے دوستوں کی طرف سے خطوط آئی ایم ایف کو بھیجے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عدلیہ کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی ہے، آئی ایم وفد سپریم کورٹ کسی مقدمہ کا پوچھنے نہیں گیا، عدالتی درجہ بندی پر اکثر میڈیا میں رپورٹ ہوتا رہتا ہے، اس حوالے سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ چیف جسٹس نے بطور سربراہ لاءاینڈ جسٹس کمیشن ملاقات کی، آئی ایم ایف کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی ججوں سے نہیں، ان کا جوڈیشل اصلاحات کا پروگرام ہے، چیف جسٹس سے وقت مانگا گیاتھا، انہوں نے گورننس اور عدالتی اصلاحات پر بات کی۔
سینیٹ اجلاس
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ آئی ایم ایف چیف جسٹس سے سے ملاقات
پڑھیں:
پی ٹی آئی احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام ہوگئی
عثمان خادم:تحریک انصاف اعلان کے باوجود احتجاجی ریلیاں نکالنے میں ناکام، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز ،تنظیمی عہدیدار ہدایت کے باوجود نہ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی تھی، تحریک انصاف کی لاہور تنظیم نے ریلی نکالنے میں دلچسپی نہ لی، این اے 118 میں 15 سے 20 کارکنوں نے موٹرسائیکلوں پر علامتی ریلی نکالی۔
لاہور کے 2درجن سے زائد صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے ریلی نہ نکالی، پی ٹی آئی لاہور تنظیم کی جانب سے بھی کوئی ریلی نہ نکالی گئی۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ریلیاں نکالنے کی ہدایت کرنیوالی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے بھی کوئی ریلی نہ نکالی۔