Express News:
2025-02-11@19:56:30 GMT

شکارپور میں سال 2024 کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ملک میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2024 کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق شکارپور سے پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے نمونے 15 دسمبر 2024 کو لیے گئے تھے۔

یہ شکارپور سے رپورٹ ہونے والا دوسرا پولیو کیس ہے جس کے بعد ملک بھر میں 2024 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔

حکام کے مطابق رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 9 فروری کو اختتام پذیر ہوئی جس میں 45 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیو کیس

پڑھیں:

کنٹینر جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ 

اس موقع پر شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ 

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سال 2024ء کے 74ویں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی
  • شکار پورمیں ایک اور پولیوکیس کی تصدیق: نمونے 15دسمبر کو لیے گئے تھے
  • سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم مکمل، 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوگئی
  • کنٹینر جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • پاکستان اور ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھنے پراتفاق
  • عدالت کی جانب سےپی ٹی آئی مرکزی رہنماؤں اور کارکنان پر فردِجرم عائد
  • ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • آزادکشمیر سمیت ملک کے 21اضلاع کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر 4افراد گرفتار