سیسی کے سینئر ڈاکٹر عمر چنا ریٹائرہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے سینئر ڈاکٹر اور کورنگی سرکل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر چنا گزشتہ روز گریڈ 20 میں ریٹائرڈ ہوگئے، ڈاکٹر عمر چنا نے سیسی میں بطور میڈیکل ایڈوائزر بھی خدمات انجام دیں، ان کی شہرت ایک قابل اور ایماندار افسر کی رہی۔ انہوں نے تحفظ یافتہ محنت کشوں کی خدمت کے لیے انتہائی خلوص و ایمانداری کے ساتھ کام کیا، ان کی شہرت ایک اچھے اور سخت ایڈمنسٹریٹر کی تھی، وہ خود بھی پابندی وقت کے ساتھ ملازمت کرتے تھے اور اپنے ماتحت عملہ سے بھی اسی پابندی کی توقع کرتے تھے۔ڈاکٹر عمر چنا اس کے علاو سیسی کے لانڈھی اسپتال، کڈنی اسپتال میں بھی بطور میڈیکل سپریڈنٹ تعینات رہے اس کے علاوہ سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر تعینات رہے۔ انہوں نے ملازمت کے دوران انتہائی اہم نوعیت کی انکوائریوں کو بغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر مکمل کیا، سیسی میں ڈاکٹرز کی کئی سالوں سے زیر التوا سنیارٹی لسٹ کو بھی ڈاکٹر عمر چنا پر مشتمل کمیٹی نے ہی فائنل کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عمر چنا
پڑھیں:
طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور پولیس نے ستوکتلہ پولیس نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18لاکھ بھی ہتھیا لیے، سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور میں نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے آئی۔
ایف آئی آر کے مطابق جہاں اسکی کلاس فیلوعمر نامی نوجوان سے دوستی ہوگئی، عمر نے اپنی کلاس فیلو کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، ملزم عمر نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنالی اور میڈیکل اسٹور بنانے کے لیے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ ستوکتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا۔
ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار بھٹی نے زیادتی کے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او ستوکتلہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔