افغانستان کے اسپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغانستان کرکٹ چیمپئنز ٹرافی سے باہر
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: افتتاحی میچ کے آفیشلز کا اعلان
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کے لیے آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلز میں فیلڈ امپائرز کے لیے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لیے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناور اور رانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرز کا تقرر کر دیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ رچرڈ کیٹل برو، جنہوں نے 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے، ایک بار پھر اس ایونٹ میں امپائرنگ کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔