UrduPoint:
2025-04-13@16:15:38 GMT

حافظ آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

حافظ آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق

حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے علاقہ حافظ آباد میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوئے، قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنماء موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی نشست کے امیدوار تھے۔

گزشتہ برس لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، واقعہ تھانہ کاہنہ کی حدود ویلنشیا ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر شاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے کیلئے اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تو حملہ آور نے پانچ گولیاں فائر کیں، مقتول کا بیٹا فائرنگ کے دوران محفوظ رہا جبکہ ڈاکٹر شاہد کو چار گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے راولپنڈی میں کوٹلی ستیاں کے علاقے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی جاں بحق اور ان کا ساتھی زخمی ہوا تھا، پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی گاڑی پر سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے راجہ احسان ستی اور جاوید عباسی زخمی ہوگئے، دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راجہ احسان ستی زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔                 .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف کے کے مقامی رہنما میں فائرنگ سے احسان ستی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی:

جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔

اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • (ن) لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
  • جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
  • خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل عمران خان کی اجازت کے بعد ہی منظور کیا جائے گا، تحریک انصاف
  • اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
  • پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم
  • اسد عمر نے عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا