لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد: ایف آئی اے نے گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے 7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے ہے، جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے اور پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیبیا کشتی
پڑھیں:
لیبیا میں ایک اور کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 مسافر سوار تھے
لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔
ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔
ترجمان دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دفترِ خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے پر معلومات اور مدد کے لیے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق:پاکستانی سفارت خانہ طرابلس سے 03052185882 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218913870577+ موبائل فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں 218916425435+ پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔
کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارتِ خارجہ اسلام آباد پر بھی فون نمبر 0519207887 کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔