ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 7 فروری کے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کیا۔اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا۔پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں عبدالصمد داد، اعظم فاروق، دانش اے لاکھانی، محمد علی آر حبیب، محمد علی ٹبہ، محمد عارف حبیب، رضوان دیوان، سائرہ اعوان ملک، سمیر چنائے، سید حیدر علی، تیمور داد، یوسف حسین، زید بشیر اور ڈاکٹر زیلاف منیر کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی مدت 3 سال ہوگی۔

ڈاکٹر زیلاف منیر انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ہیں۔ اِس حیثیت میں ڈاکٹر زیلاف نے مقامی صنعت اور جدت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک میں مختلف صنعتوں کے اجتماعی مفادات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہونے پر ڈاکٹر زیلاف کا کہنا تھا کہ ایسے نازک معاشی دور میں پاکستان بزنس کونسل کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور کونسک ہمیشہ ایسی پالیسیوں کی وکالت میں پیش پیش رہی ہے جو پائیدار کاروباری ترقی، برآمدات میں اضافے اور پاکستان کی صنعتی و مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اِن مقاصد کے حصول کے لیے کاروباری رہنماں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں تاکہ پاکستان کے اقتصادی مستقبل کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔خیال رہے کہ پاکستان بزنس کونسل ایک وسیع الشعبہ کاروباری وکالت کا ادارہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں سمیت نجی شعبے کی 100 سے زائد معروف کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان بزنس کونسل کی

پڑھیں:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.  کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے. اس کے علاوہ ترک صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ترک صدر پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے. پاک ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار کمپنیز اور تاجر شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہائی لیول اسٹریٹیجیک کوآپریشن کونسل پاکستان اور ترکی کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلی ترین فورم ہے. ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل دو طرفہ تعلقات کو تذویراتی سمت عطا کرتی ہے. جس کے تحت دونوں ملکوں نے مختلف جوائنٹ سٹینڈنگ کمیٹیز بھی قائم کی ہیں۔ پاک ترک مشترکہ قائمہ کمیٹیاں تجارت، سرمایہ کاری،بینکاری، مالیات، ثقافت اور سیاحت کا احاطہ کرتی ہیں، قائمہ کمیٹیز توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کے اب تک چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں. کونسل کا آخری اجلاس فروری 2020 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ ترک صدر کا دور پاکستان اور ہائی لیول سٹریٹیجیک کونسل کا ساتواں اجلاس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت سے ملاقات
  • وزیراعظم پاکستان کی بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت سے ملاقات
  • بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں
  •  بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی 
  • لوئر دیر میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • پاکستان ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا،جام کمال
  • پاکستان بارسمیت دیگروکلاء تنظیموں نے ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا
  • لاڑکانہ: آرٹس کونسل لاڑکانہ کے منتخب عہدیداران کا اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر خیر محمد شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو