ٹنڈوجام ،مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق اسراراحمد پٹھان کی یادگار تصویر

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)شادی کی رسم مہندی میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا گھر میں کہرام مچ گیا اس قبل بھی مہندی راجپوت نام کی خاتون گولی سے جابحق ہو چکی ہے ملزم فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدنیہ ہاوسنگ سو سائٹی میں ایک شادی کی مہندی کی تقریب میں علاقے کے لوگوں کے مطابق شدید فائر نگ میں کی جارہی تھی کہ ایک نوجوان اسرار احمد پٹھان جو علاقے کے لوگوں کے مطابق چھت پر شٹرنگ کا کام کر رہا تھا اس کے سر میں ایک گولی آکر لگی جس کے بعد اسے فوری اسپتال پہنچایا لیکن حالت نازک ہونے کی وجہ سے کراچی منتقل کیا گیا لیکن وہاں پر نوجوان دم توڑ گیا نوجوان کی ہلاکت کی خبر سے اس کے گھر میں کہرام مچ گیا واضح رہے کہ اس قبل بھی شادی میں فائرنگ کی وجہ ایک خاتون مہندی راجپوت جا بحق ہو چکی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور اس واقعے میں ملوث جس کا نام عادل قائم خانی بتایا جارہا ہے وہ فرار ہے اور پولیس کے مطابق وہ اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ ٹنڈوجام کی عوام اور سماجی رہنما ارشاد سولنگی نے کہا ہے جب ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی لگی ہوئی تو پھر شادی ہالوں کے باہر ہونے والی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف پولیس کارروائی کیوں نہیں کرتی جبکہ شادی ہالوں کے قریب لوگ رہتے ہیں انہوں نے کہا روز روز کی فائرنگ کی وجہ سے لوگوں کی زندگی غیر محفوط بن کر رہ گئی اور پولیس کوئی افسوناک واقعہ ہونے کے بعد کارروائی کرتی اگر وہ پہلے کارروائی کرے تو اس طرح کے افسوناک واقعات رونما نہ ہوں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کوہاٹ، دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ آر پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آر پی او نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے واقعے میں ایک جاں بحق، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار
  • کوہاٹ، دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
  • کرم: پارا چنار جانے والے قافلے اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
  • صوابی میں اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • شکارپور: مسلح افراد کی فائرنگ، باپ اور 7 سال کی بیٹی جاں بحق
  • کُرم میں امدادی قافلے پر پھرحملہ، سیکورٹی فورسز نےمسلح افراد کوہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا
  • راولپنڈی: برطانوی نژاد پاکستانی فیملی سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار
  • کراچی: داماد کی فائرنگ سے زخمی ساس چل بسی
  • ٹنڈومحمد خان،پولیس کی بلولائٹس اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم
  • لاڑکانہ، فائرنگ سے تاجر زخمی، کراچی لانے کیلیے آنیوالی ائیرایمبولینس خراب