پاکستانی مردوں نے مجھے رُلا دیا، راکھی ساونت آبدیدہ ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مردوں نے انہیں بہت رلایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن بعد میں اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ راکھی کے مطابق ڈوڈی خان نے اپنے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کرنے کا کہا اور اب دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر آئیں گے۔
متھیرا سے گفتگو کے دوران راکھی نے اشکبار آنکھوں سے کہا کہ وہ ڈوڈی خان پر اعتماد کر بیٹھی تھیں لیکن ان کے غیر سنجیدہ رویے نے انہیں سخت دُکھی کر دیا، وہ چاہتی تھیں کہ یہ رشتہ سادہ اور واضح ہو مگر مسلسل بدلتے بیانات نے انہیں الجھا دیا ہے۔
مزید برآں، راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا اور ان تمام واقعات نے انہیں رلایا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈی خان پہلے ان سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ الجھن کا شکار ہیں۔ راکھی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی ہونے کی وجہ سے ڈوڈی خان پر یقین کیا تھا لیکن پروپوز کرنے کے بعد وہ اپنی بات سے مکر گئے۔
یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب راکھی ساونت نے متھیرا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے تجربات کا ذکر کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے انہیں
پڑھیں:
سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبصہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق مسرور عباس انصاری کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنی تھی۔ تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔ ایکس پر ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔