Express News:
2025-02-19@06:28:16 GMT

کراچی؛ تیز رفتار رکشہ الٹنے سے خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی:

سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفیہ خاتون کی شناخت 50 سالہ بلقیس زوجہ بھٹو اور زخمیوں میں 15 سالہ ریحانہ دختر بھٹو، 40 سالہ نصرت زوجہ رفیق اور 18 سالہ ہیر ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق حادثہ رکشہ الٹنے کے باعث پیش آیا ہے جس میں جاں بحق خاتون اور زخمی افراد سوار تھے، حادثہ کیسے پیش آیا ہے مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب، حیدری مارکیٹ تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی حیدری اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا، جھلس کرزخمی ہونے والے میاں کی شناخت 65 سالہ شبیر اور بیوی کی شناخت 55 سالہ تسلیم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اوحیدری مارکیٹ زاہد لودھی کے مطابق رات گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چولہے کا بٹن کھلا رہ گیا تھا اور صبح گیس آئی تو چولہا کھلا ہوا تھا اور باورچی خانے میں گیس بھر گئی، جلھس کر زخمی ہونے والے میاں بیوی نے صبح اٹھ کر جیسے چولہا جلانے کی کوشش کی تو گیس بھری ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا جس کے باعث دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی ہوگئے کے مطابق کے باعث

پڑھیں:

جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون گھر سے مردہ برآمد

جنوبی کوریا کی اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں، اداکارہ کی عمر 24 سال تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیؤل میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔

’دی کورین ہیرالڈ‘ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

2022ء میں اداکارہ نے نشے کی حالت ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی دوسری گاڑی میں دے ماری تھی، اس حادثے کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • حادثات میں خاتون ،بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • کراچی، گلاس ٹاور آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • شہر میں حادثات وواقعات میں6ہلاک ‘11زخمی
  • 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والا گرفتار
  • جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون گھر سے مردہ برآمد
  • پتوکی: بزرگ خاتون مین ہول میں گر کر جاں بحق، بچانے کیلئے کودنے والا نوجوان بھی چل بسا
  • قلات:  لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • آسٹریا میں شامی پناہ گزین کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ، 1 ہلاک 4 زخمی
  • قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید