ڈیفنس سے 2قیمتی کتے چوری ہوگئے‘مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں بنگلے سے قیمتی 2 کتے چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری ہونے کا مقدمہ کتوں کے ٹرینرنیلسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔مقدمے میں مدعی کا مؤقف ہے کہ اس کے دوست نے کچھ دن قبل کتوں کو مانوس کیا تھا،مانوس ہونے کے بعد 4 فروری کو بہانے سے کتوں کو بنگلے سے نکالا اور رفو چکر ہو گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے دوران ایک پولیس سب انسپیکٹرزخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد کومنتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ریلی میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔