قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔
صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید
ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشہرہ، ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔