جنوبی وزیرستان: شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
جنوبی وزیرستان کے شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آصف بہادر کے مطابق شکئی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل صادق وزیر شہید ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجودکسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ قوم سکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔