ملکارجن کھڑگے نے یہ بات ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا ہے کہ انرجی پارک کیلئے سرحدی حفاظتی قوانین میں ہندوستان کی نرمی سے صنعتکار کو فائدہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جھوٹی قوم پرستی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔ آپ نے چند ارب پتیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہماری سرحدوں پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس پوسٹ میں ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی سے کئی سوال پوچھے ہیں۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا "آپ نے اپنے عزیز دوست کو پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے قریب صرف 1 کلومیٹر کی قیمتی اسٹریٹجک زمین تحفے میں دی ہے"۔ انہوں نے کہا "کیا یہ سچ نہیں ہے کہ آپ کی حکومت نے نہ صرف پاک بھارت سرحد پر بلکہ بنگلہ دیش، چین، میانمار اور نیپال سے ملحقہ زمین پر بھی قوانین میں نرمی کی ہے، جس سے ہماری سٹریٹجک اور سرحدی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے"۔

ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی سے کہا "یاد رکھیں یہ آپ ہی تھے جنہوں نے کہا تھا کہ کوئی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا"۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ بات اس وقت کہی جب لداخ میں چین سے لڑتے ہوئے ملک کے 20 بہادر سپاہیوں نے عظیم قربانی دی، اگر بارودی سرنگیں، اینٹی ٹینک سسٹم لگانے کی ضرورت پڑی تو کیا ہوگا۔ ملکارجن کھڑگے نے یہ بات ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا ہے کہ انرجی پارک کے لئے سرحدی حفاظتی قوانین میں ہندوستان کی نرمی سے صنعتکار کو فائدہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے قابل تجدید توانائی پارک کے لئے راستہ بنانے کے لئے پاکستان کی سرحد پر قومی سلامتی کے پروٹوکول میں نرمی کی۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پروجیکٹ گوتم اڈانی کے حوالے کیا گیا تھا، جو ہندوستان کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کے لئے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پلان پر غور کی یقین دہانی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پلان پر غور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کی طرف سے خدشات موجود تھے، لیکن اب ادارے کی سربراہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اگر قیمتوں میں کمی کا جامع پلان پیش کرے تو اس پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے حالیہ ابوظبی اور دبئی کے دوروں کے حوالے سے بتایا کہ ان کی ابوظبی میں یو اے ای کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں مختلف ممالک کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات ہوئی، جنہوں نے کاروباری سہولتوں میں بہتری کے لیے قیمتی تجاویز دیں۔ وزیراعظم کے مطابق انہوں نے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ یہاں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے، لیکن ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو اقتصادی طور پر خودمختار بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا اور قرضوں سے نجات حاصل کرے گا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی اقدامات، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی کی کاوشوں کی تعریف کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے فلسطین کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، وہاں تعمیر نو کا کام فوری طور پر شروع ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو بھی مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ڈینگی کی وبا کے دوران سری لنکن ڈاکٹروں نے پاکستان کی بھرپور مدد کی تھی، اور دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست اور برادر ملک ہے، اس کی سالمیت پر کسی قیمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پلان پر غور کی یقین دہانی
  • تسلط پسندانہ بیانیے کا خاتمہ: یو ایس ایڈ کی منافقت کے جھنڈے تلے سیاسی جوڑ توڑ بے نقاب
  • علیمہ اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس حملہ کیس میں بے قصور
  • خنجراب، پاک چین سرحد پر سالانہ ٹرانسپورٹ پرمٹ کا تبادلہ
  • بی جے پی ترقی کے بجائے نام بدلنے میں مصروف ہے، کانگریس
  • حیات شیرپاؤ ،حیات وخدمات
  • کیا وحی آئی ہے کہ ملکیت تبدیل ہوگئی؟ جسٹس منصور شاہ
  • ووٹ ڈال کر بھی کشمیری عوام کف افسوس ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، طارق حمید قرہ
  • ترک صدر کی غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کے بیان پر ٹرمپ پر کڑی تنقید