سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد 2903 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت اضافے کے فی تولہ کی بلند میں فی
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ وار بلند ترین سطح 114620 رہی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,932 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5,215 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 پوائنٹس تک پہنچا۔
ایک ہفتے میں شیئرز کی مجموعی خرید و فروخت کا حجم 1 ارب 73 کروڑ شیئرز تک پہنچا، جب کہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 84.83 ارب روپے رہا۔
مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں 403 ارب روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی کل مالیت 13 ہزار 649 ارب روپے تک پہنچ گئی۔