سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ نو مئی کا جرم سرزد ہوا؟ جس پر سلمان اکرم راجہ جواب گول کر گئے اور کہا کہ میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی جانب سے بھارت میں کورٹ مارشل کے خلاف اپیل کا حق دینے کا سوال ہوا تھا، برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی افسر نہیں، بلکہ ہائیکورٹ کی طرز پر تعینات ججز کرتے ہیں، کمانڈنگ افسر صرف سنجیدہ نوعیت کا کیس ہونے پر مقدمہ آزاد فورم کو ریفر کرسکتا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم نے اپنا قانون دیکھنا ہے، برطانیہ کا نہیں، یہ غیرضروری بحث ہے اور آپ وقت ضائع کر رہے ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ زیر سماعت اپیلوں میں کالعدم شدہ دفعات بحالی کی استدعا کی گئی ہے، قانون کی شقوں کا جائزہ لینا ہے تو عالمی قوانین کو بھی دیکھنا ہوگا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیس میں اصل سوال ہے کہ موجودہ نظام کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے یا نہیں؟۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت میں بھی ممکن نہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ برطانوی قانون تو وہاں کی فوج کے ڈسپلن سے متعلق ہے، موجودہ کیس میں تو جرم عام شہریوں نے کیا، وہ اس پر کیسے اپلائی ہوسکتا ہے؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ برطانوی قانون کی مثال ٹرائل کے آزاد اور شفاف ہونے کے تناظر میں دی تھی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں 9 مئی کا جرم سرزد ہوا ہے؟

سلمان اکرم راجہ جواب گول کرتے ہوئے بولے کہ میں اس پر عدالت کو بتاتا ہوں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ 9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں؟۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملزمان کا آزاد عدالت اور فئیر ٹرائل کا حق ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ فیئر ٹرائل کے لیے آپ کو آرٹیکل آٹھ تین سے نکلنا ہوگا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ مفروضوں پر نہ جائیں۔

جسٹس محمد علی مظہر بولے کہ ایسا نہیں ہے کسی کو پکڑ کر خصوصی عدالت میں ٹرائل کریں گے، عام ایف آئی آر میں بھی محض الزام پر ملزم کو پکڑا جاتا ہے، آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کا پرانا قانون صرف جاسوسی کے خلاف تھا، آفیشیل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم سے نئے جرائم شامل کیے گئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید صاحب کی اللہ مغفرت فرمائے، انہوں نے اکیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ لکھا تھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک صاحب یہ کہیں کہ میں ریٹائرڈ ہو چکا ہوں اس لیے ان پر آرمی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرڈیننس کا تعلق ممبر آف ارمڈ فورسز سے نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ٹو ون ڈی میں کبھی ریویو ہوا ہی نہیں یہ پہلی مرتبہ ہم کر رہے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ 185 پڑھ لیں اس میں بہت سی چیزیں کلئیر ہیں۔

سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جو شق شامل کی جا رہی ہے اس کا مستقبل میں کیا اثر پڑ سکتا ہے، ایک شق کی وجہ سے سویلینز کو فوجی عدالتوں میں لے جایا جا رہا ہے، پورا فریم ورک 1962 کے آئین سے مختلف ہو چکا ہے۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ جو ترمیم اس قانون میں ہوئی تھی وہ درست ہوئی۔

سلمان اکرم نے کہا کہ میں آج اور کچھ نہیں کروں گا عدالت کو بس اس بات پر کلئیر کروں گا، آپ چاہتے ہیں ہم رات کو سوئیں تو ذہن میں یہی رہے، 1962 اور 1973 کے آئین کے بعد آج کل حالات بہت مختلف ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ کے لیے امپریشن کیا ہے؟۔

سلمان اکرم نے کہا کہ ملٹری کورٹ کا امپریشن یہ ہے کہ وہاں کوئی بھی گیا وہ بچ نہیں سکتا؟، غداری سے بڑا جرم کوئی نہیں، ہم آرٹیکل 6 میں بھی یہ نہیں کہتے کہ اپیل کا حق نہیں ہے، غداری کے مقدمے میں بھی ہائیکورٹ کے تین ججز فیصلہ کرتے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ قصور سسٹم کا ہے۔

سلمان اکرم نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیو پراسس میں فئیر ٹرائل کا حق ہے، فیئر ٹرائل کی پہلی شرط عدلیہ کی آزادی ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ 21 ویں ترمیم کے وقت آپ کی پارٹی نے ملٹری کورٹس کی حمایت کی تھی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس وقت انہوں نے غلط کیا تھا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ اکیسویں آئینی ترمیم میں نکتہ تھا کہ سیاسی جماعتوں پر اطلاق نہیں ہوگا؟۔

بعد ازاں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی گئی، سلمان اکرم راجہ آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سلمان اکرم نے کہا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے جسٹس امین الدین کورٹ مارشل کرتے ہیں میں بھی کہ میں

پڑھیں:

جسٹس نعیم اختر افغان کا پی ٹی آئی سے وابستگی پر سلمان اکرم راجہ سے کیا مکالمہ ہوا؟

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے وکیل سلمان اکرم راجہ کو یاد دلایا کہ جس سیاسی جماعت یعنی پی ٹی آئی کی وہ نمائندگی کرتے ہیں اس کے دور میں گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانونی سازی ہوئی تھی۔

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جہاں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل جاری رکھے۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف

جسٹس نعیم اختر افغان نے تمہید باندھتے ہوئے کہا کہ وہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہے ہیں، بُرا نہ مانیے، آپ کی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ آجکل سیاسی وابستگی بھی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا مخاطب کرتے ہوئے جسٹس نعیم اختر افغان نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب آپ کی سیاسی پارٹی کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی، اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کیساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں کا کیس: صرف دیکھنا ہے کہ کون سے مقدمات کہاں سنے جاسکتے ہیں، آئینی بینچ

سلمان اکرم راجہ بولے؛ میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھا، میں تو ہمیشہ اپوزیشن والی سائیڈ پر رہا۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ2 ون ڈی کی حیثیت کو ہر مرتبہ سپریم کورٹ ہی کیوں نظر ثانی کرے، سلمان اکرم راجہ کا موقف تھا کہ لیگل فریم ورک تبدیل ہوجائے تو عدالتی نظر ثانی کی جاسکتا ہے، آرٹیکل آٹھ 3 کا استثنی 2 ون ڈی کے لیے دستیاب نہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے ملٹری کورٹ میں سویلینز ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

جسٹس جمال خان مندوخیل نے دریافت کیا کہ کیا آرمی ایکٹ کے تابع سول ملازم کیخلاف جاسوسی پر تادیبی کاروائی الگ اور ملٹری ٹرائل الگ ہوگا، جس پر سلمان اکرم راجہ کاموقف تھا کہ ایسا نہیں کہ 2 ون ڈی کے بغیر ریاست کا کاروبار نہیں چل سکتا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے دریافت کیا کہ اگر کوئی سویلین  مڈل مین خفیہ  راز دشمن کے حوالے کرنے تو ٹرائل کہاں ہوگا، سلمان اکرم راجہ کا موقف تھا کہ اس کا ٹرائل اسپیشل انڈر آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہوگا، جس میں ٹرائل کا مکمل طریقہ کار موجود ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی

سلمان اکرم راجہ کا موقف تھا کہ وہ اصول اور قانون کے خلاف اپنی مرضی سے توڑ موڑ کر دلائل نہیں دیں گے، کلبھوشن یادیو کا کیس آپ کے سامنے ہے، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کہ آئین میں بنیادی حقوق دے کر انگلی کے ایک اشارے سے چھین لیے جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کمانڈنگ آفیسر کہے مجھے ارزم جنید کو میرے حوالے کرو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی ایکٹ آئینی بینچ پی ٹی آئی جسٹس جمال خان مندوخیل جسٹس نعیم اختر افغان سپریم کورٹ سلمان اکرم راجہ کلبھوشن یادیو ملٹری ٹرائل

متعلقہ مضامین

  • نو مئی کو حد کردی گئی اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں.جسٹس مسرت جلالی
  • 9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے، جسٹس مسرت کا سلمان اکرم راجا سے سوال
  • ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی کے استفسار پر سلمان اکرم راجہ  نے جواب دیدیا
  • نو مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے، آئینی بینچ کے جج کا وکیل سے سوال
  • 9مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آ گئے ہیں؛ جسٹس مسرت ہلالی 
  • ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ
  • ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ
  • جسٹس نعیم اختر افغان کا پی ٹی آئی سے وابستگی پر سلمان اکرم راجہ سے کیا مکالمہ ہوا؟
  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: جسٹس نعیم کا سلمان راجہ سے دلچسپ مکالمہ