2025-03-17@04:48:40 GMT
تلاش کی گنتی: 596

«فرار ہوگئے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی جو کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
    کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،دھماکے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لواحقین کے مطابق دھماکا لوڈشیڈنگ کے بعد رات 3 بجے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔
    کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے زہری میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تراسانی کے مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنما کے غلام سروراپنے ساتھی امان اللہ سمیت شہید ہوگئے۔ حملے میں جے یو آئی کے رہنما غلام سرور کا گن میں بھی زخمی ہوا ہے۔
    کراچی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ روٹ 37، آرچر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جانسین اور ملڈر نے 3، 3 اور مہاراج نے دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔ رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا۔ افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی...
    کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔   یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق  شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور   کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے...
    اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مارچ 2025)عوام الناس کو قومی شناخت کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ۔(جاری ہے) نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او،مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ،...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
    نیپال(نیوز ڈیسک)نیپال میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئے زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے نیپال کی درالحکومت کھٹمنڈو میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے تھے تاہم بعد ازاں شہری اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 7 اضلاع میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔سنکھواسبھا میں زلزلے سے دو گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، اور تین...
    کراچی: ساؤتھ زون کے پریڈی تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار کریکر کے ٹکڑے اور چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور کار کو نقصان پہنچا جبکہ دیواروں پر بھی کریکر پھٹنے کے نشانات پائے گئے ، واقعہ کے بعد تھانے کے گیٹ کو بند کر دیا گیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا جو رات گئے تک شواہد اور کریکر کے ٹکرے جمع کرنے میں مصروف تھے۔  کریکر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں...
    بالی ووڈ انڈسٹری کا سنسنی خیز مقدمہ پانچ سال بعد بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ کنگنا رناوت بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری یعنی معروف اداکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کی اولادوں کو بطور ہیرو، ہیروئن لانچ کرنے کی ناقد رہی ہیں۔ اس اقربا پروری اور اپنے بچوں کو نوازنے کی روایت کے خلاف آواز اُٹھانے کے دوران کنگنا کئی بار حد سے تجاوز بھی کرگئیں۔  اس مقدمے کا آغاز نومبر 2020 میں ہوا تھا جب معروف قلم کار جاوید اختر نے بے باک اداکارہ کنگنا رناوت پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔ کنگنا رناوت نے بھی اپنے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے صلح صفائی کرنے یا معافی مانگنے کے بجائے مقدمہ کا سامنا کرنے کا فیصلہ...
    خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو کےعلاقے اورکزئی سما ماموزئی میں واقع مارکیٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ادھر کوئٹہ میں گیلانی روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق نے بتایا کہ دھماکے میں 2 سے3 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ یاد رہے کہ کے پی کے شہر نوشہرہ میں نماز جمعہ میں بھی...
    چیمیئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔ Jos Buttler did well but as a team, England couldn’t do well specially Salt, Brook, Livingston. He has...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس ریٹائر ہو گئے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے نذر عباس کی سپریم کورٹ میں پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے نذر عباس کو سووینیئر بھی پیش کیا۔
    اسلام آباد:  حکومت نے ایل پی جی  کی  فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔  مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام  کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ رواں فروری کیلئے  گھریلو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 5 نئے ججز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کر دیئے گئے ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کئے گئے ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخواہ سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ میں5 مزید ججزکوشامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی۔اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس منصورعلی شاہ اور پی ٹی آئی کے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو کےعلاقے اورکزئی سما ماموزئی میں واقع مارکیٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ادھر کوئٹہ میں گیلانی روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نے بتایا کہ دھماکے میں 2 سے3 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ یاد رہے کہ کے پی کے شہر نوشہرہ میں نماز...
    بلوچستان کے شہر واشک میں بسیمہ پتک کے مقام پر 3 تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ واشک کے علاقے بسیمہ پتک کے مقام پر پیش آیا جہاں تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے ہے، حادثہ روڈ کے ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔
    ایبٹ آباد ( نیوزڈیسک) سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ
    پاکستان اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے طے پاگئے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا یہ معاہدے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  کے پاکستان کے مختصر دورے کے موقعے پر کیے گئے جس کے لیے تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کو پاکستان آنے والے شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  اپنا دورہ مکمل کرکے شام کو ہی واپس لوٹ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1895118589633474782 پاکستان اور امارات کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔...
    علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ صوبے و کراچی کی عوام اس سے قبل کبھی اتنی اذیت ناک و مشکلات سے دوچار نہیں ہوئے، سندھ حکومت رمضان کے تقدس و احترام کے حوالے سے اپنی تمام تر واجبی ذمہ داریوں کو دیانتداری کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے استقبال و تقدس رمضان امن سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد دینے کیلئے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں آنے والے علماء و صحافی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رمضان میں مہنگائی میں کمی کے بجائے گراں فروشوں، منافع خوروں، ذخیرہ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔چیئرمین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 ) اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جب اپوزیشن گرینڈ الائنس کے ارکان قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچے تو وہاں تعینات ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے انہیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا.(جاری ہے) انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔انگلش بیٹر جو روٹ کی افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر بنائی گئی سنچری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 11ویں سنچری تھی۔جوکہ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ اس سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے کسی ایڈیشن میں سب زیادہ (10) سنچریاں 2002 اور 2017 کے ایڈیشن میں بنی تھیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اب تک 8 میچز کھیلیں گئے ہیں اور اس میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ،...
    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے جندول میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا. لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    سوڈان کے دارالحکومت میں ایک فوجی طیارہ آباد علاقے میں گھروں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم کے محلے میں گرنے والے سوڈانی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ فوجی طیارے میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر طیارے میں موجود تمام فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خرطوم کے میجر جنرل بھی شامل ہیں جو شورش زدہ علاقے میں مخالف فورسز کے خلاف آپریشن میں کافی متحرک ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی جن میں فوجیوں سمیت وہ شہری بھی شامل ہیں جن کے گھروں پر جہاز گرا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں...
    بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبروں نے کھلبلی مچا رکھی ہے وہیں ایک اور مشہور جوڑے کی طلاق کی تصدیق نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ ایکتا کپور کے ماضی کے مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار امان یتن ورما اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔ سن 2015 میں منگنی کے بعد 2016 میں اپنی گرل فرینڈ وندنا لالوانی کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی کے 9 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے اور امن ورما کی اہلیہ وندنا لالوانی نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت...
    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر، سینیٹر عرفان صدیقی کی نئی کتاب ”پی۔ٹی۔آئی اور پاکستان: سائفر سے فائنل کال تک“ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب اپریل2022 سے دسمبر2024 تک پی۔ٹی۔آئی کی سیاست کا احاطہ کرتے ہوئے عرفان صدیقی کے کالموں کا مجموعہ ہے جو اہم قومی اخبارات میں شائع ہوتے رہے۔ 56 کالموں اور 232 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ”عکس“ پبلشرز لاہور نے شائع کی ہے۔
    بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،دوسری جانب ملک میں بارشوں کے دھواں دھاراسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا،خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کالام میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ ،مردان ، چارسدہ...
    بینکاک(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک ڈبل ٹیکر بس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے سونگ کھلا صوبے جارہی تھی، بس میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے سے بس کو شدید نقصان ہوا اور اس کا اگلا مقام 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ دبئی کے تاجر کا بیٹی کی یاد...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور بھارت نے اپنے دونوں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، گروپ بی میں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ 28 فروری اور یکم مارچ کو ہونے والے میچز کے بعد ہوگا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور بھارت نے اپنی حریف ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کو شکست دے کر دو، دو فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور بنگلادیش اپنے دونوں میچز ہار کر ناک اؤٹ راؤنڈ میں جگہ نہ بنا سکے اور ایونٹ سے باہر ہو...
    پشاور سٹی کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر ارکان احتجاجاً کونسل ہال کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ارکان سٹی کونسل میں جمع ہوگئے۔ میئر پشاورنے سٹی کونسل ہال نہ کھولنے کی ہدایات کی جس کے بعد کونسل ارکان گیٹ توڑ کر ہال میں داخل ہوگئے۔ کونسل ارکان کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان کے لیے ہال کا دروازہ نہ کھولنا غیر قانونی ہے۔ کونسل میں پیش قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو اس کا حق دے۔  صوبے کو اس کا حق نہ ملنے کے باعث ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ  وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی...
    فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیکھنے والوں یا خاص طور پر طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ حیدرآباد دکن کے ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی فلم سیریز ‘پشپا’ کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں آئی ہیں۔  بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے یوسف گوڑا میں واقع اس اسکول کے استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ استاد کا کہنا ہے کہ ‘پشپا’ فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اس کے اثرات طلباء پر...
    کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، اس بار بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کپتان محمد رضوان بھی 77 گیندؤں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، میچ میں 41.2 اوورز میں پہلا چھکا لگا، یہ اعزاز بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو حاصل ہوا۔ کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے ایک اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کیا، میچ کے 41 ویں اوورز کے بعد پہلا چھکا لگ جو کہ خوشدل شاہ نے لگایا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو مایوس کن رہی، اوپنر امام الحق اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔ بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باجود خلاف ورزی جاری ہے، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزم گرفتار راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137...
    راؤ دلشاد: وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربا ئیجان کے لیے روانہ ہوگئے وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لاہور سے آذربائیجان روانہ ہوگئے ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، چودھری سالک حسین، عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ  ہیں وزیراعظم آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات ،بزنس فورم سے خطاب کرینگے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی،توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم ،موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگادونوں ممالک میں متعددشعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر...
    مری(نیوز ڈیسک)مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔ درِفشاں کی طبیعت ناساز، مٹھی بھر دوائیاں کھانے پر مجبور
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) جرمنی میں اتوار 23 فروری کو پارلیمانی انتخاب 2025 ء کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ اس بار اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے شہریوں کی تعداد 59.2 بتائی جا رہی ہے۔ ان میں 30.6 ملین خواتین اور 28.6 ملین مرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سولہ دسمبر کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے رہنما اور جرمن چانسلر اولاف شولس وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد 23 فروری 2025 ء کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ وفاقی جرمن انتخابات، جرمنی کی...
    کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ 7 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پوپ فرانسس پھیپھڑوں کی پیچیدہ انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث کم از کم ایک ہفتہ اور اسپتال میں گزار سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز ویٹیکن میں ’مقدس عیسائی سال‘ کی تقریبات منائی گئیں مگر پوہپ فرانسس شدید علالت کے...
    مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ملزم کی فائرنگ اور  پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق  ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔کامیاب اُمیدواروں کے حامی نوجوان وکلاء نے...
    محراب پور(جسارت نیوز)مسافر اور گڈز رکشہ میں تصادم، 2 نوجوان زخمی ہوگئے، مورو پولیس تھانہ کی حدود باندھی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سفید مسجد کے پاس تیز رفتار مسافر رکشہ اور مال بردار گڈز رکشہ میں تصادم ہوگیا، اس حادثے میں صدام حسین ولد خادم حسین سولنگی اور محمد نوید ولد محمد سومر سولنگی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو مورو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے...
     پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی دینے والی  کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں ایسے نقائص سامنے آئے ہیں جن سے ہیکرز کو کھلی چھوٹ مل سکتی ہے۔ سائبر حملہ آوروں کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائزز کو خطرات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں وی پی اینز کے استعمال سے بڑا نقصان،...
    کراچی: شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نانا اور نواسہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔  حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے، جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی...
    سری لنکا : ہاتھیوں سے ٹکرانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں تیز رفتار مسافر ٹرین پٹڑ ی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین کا کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ سری لنکن ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا جرمہے۔ سری لنکا میں اس وقت 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔
    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی قیمت ہوگئی۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار930 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 3ل اکھ 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کی سطح پر آگئی۔  فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کی کمی سے 3 ہزار 430 روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کی...
    کراچی کے علاقے لانڈھی 36 جی میں زہریلی چیز پینے والی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 42 سالہ انوری بیگم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جبکہ واقعہ بلیچ پینے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 2930 ڈالر ہوگئی۔
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ  کیخلاف میچ میں انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ فخر زمان کے آئوٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں بوجھل قدموں اور اداس انداز میں پویلین کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔فخر زمان ڈریسنگ روم میں پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے جب کہ اس دوران وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔ یادرہے میچ میں  فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پہلےمیچ میں انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 60 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔ بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے اور 41...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک، جو عام انتخابات میں شکست کے بعد سیاست سے تقریباً کنارہ کش ہوگئے تھے، ایک بار پھر سرگرم نظر آرہے ہیں اور 22 فروری کو نوشہرہ کے جلسے میں اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ پرویز خٹک الیکشن میں ناکامی کے بعد ناراض تھے اور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے تھے، اس وقت انھوں نے موقف اپنایا کہ کہ وہ سیاست سے بریک لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ سے پرویز خٹک کی ملاقات، ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ پرویز خٹک نے رواں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا وژن 2030ء عملی شکل اختیار کر چکا ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں جو سماجی مسائل کا باعث بنتے ہیں، ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے تعاون بہت ضروری ہے، ترقی اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا استعمال منصفانہ ہونا چاہئے، پاکستان میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، عالمی میڈیا اداروں کے ساتھ شراکت داری مفید اور مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے، غزہ جیسے عالمی...
    بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوب پروگرام ’انڈیا گوٹ لیٹنٹ‘ میں شرمناک گفتگو پر شو پر تاحکم پابندی عائد کردی ہے جس پر اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رائنا آبدیدہ ہوگئے۔ پابندی کے شکار سمے رائنا نے کینیڈا میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی میزبانی کی جس میں وہ کافی دباؤ میں نظر آ رہے تھے۔ اپنے ذہنی دباؤ کو دبانے کی کوشش میں انھوں نے موجودہ صورت حال پر طنزیہ فقرے بھی کسے اور خود اپنا مذاق اڑایا۔ سمے رائنا نے شو شروع کرتے ہی شرکا کی آمد کا شکریہ یہ کہہ کر ادا کیا کہ میرے وکیل کی فیس کا بندوبست کرنے کا شکریہ۔ یہ خبر پڑھیں : بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی...
    پشاور: پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کی لاگت 7 سالوں میں ایک ارب 37 کروڑ سے بڑھ کر دو ارب 31 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاگت سرکاری دستاویزات سے کئی زیادہ ہے، 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ ر شروع کیا گیا تو اس کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ روپے لگا گیا لیکن اسٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار رہا اور مہنگائی کے ساتھ لاگت بھی بڑھتی گئی۔ محکمہ کھیل کی دستاویزات کے مطابق 2018 میں اسٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی،  2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے ہوگئی اور...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔جنید اکبر، شاندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عامر ڈوگر، علی خان جدون اور ثناء اللّٰہ مستی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر و دیگر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ...
    سعید احمد : کوٹ رادھا کشن کے قریب مال گاڑی ڈی ریل ہوگئی، ڈی ریل ہونے سے اپ لائن مکمل طور پر بلاک ہوگئی،مال گاڑی کو ٹھیک کرنے کیلئے ریلوے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، کراچی سے لاہور آنے والا ٹریک بند ہوگیا 
    پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ کھیلے گی۔ ٹیم کل دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی قومی سکواڈ کراچی سے دبئی کے لیے روانہ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف سیریز کا بڑا میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم کل دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی pic.twitter.com/umG1IZnpYw — PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 20, 2025 فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک...
    لاہور(صباح نیوز)ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175سے 180روپے ہو گئی ہے ۔
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 19 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ امیر جماعت نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو، ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کےطلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔ علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل...
    قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔ فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں تاہم اوپنر کی انجری سے متعلق تاحال بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔  
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عہد حاضر کے اہم ستارے نظروں سے اوجھل رہیں گے، کئی پلیئرز انجری یا دیگر مسائل کے سبب باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے، جس کے سبب ایونٹ میں شریک ٹیموں کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کے بغیر ٹرافی کی جنگ میں شامل ہونا پڑرہا ہے، ان میں نمایاں ترین بھارتی پیسر جسپریت بمرا اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ہیں۔ آئی سی سی کے 8 ملکی ایونٹ میں شائقین کرکٹ دنیا کے بہترین اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے آرزومند تھے لیکن ان کی یہ خواہش مکمل طور پر پوری نہیں ہوپائے گی ،البتہ یہ دیگر پلیئرز کے لیے سنہری موقع ہوگا جو شوپیس ایونٹ میں غیرمعمولی پرفارمنس سے راتوں رات چمکتے ستاروں میں ڈھل سکتے...
    لوئر کرم میں پارا چنار جانے والے قافلے اور سیکیورٹی فورسز پر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی، جن میں 5 سیکیورٹی فورسز اہلکار، ایک ڈرائیور، ایک راہ گیر اور 2 حملہ آور بھی شامل ہیں جبکہ 5 اہلکاروں اور 5 ڈرائیورز سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم مندوری اوچت چارخیل اور بگن میں گزشتہ روز پاراچنار جانے والے سامان کے ٹرکوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک ڈرائیور اور فورسز کا ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد ہیلی کاپٹروں سے بھی شیلنگ کی گئی، اس دوران کرم ملیشاء کے کمانڈنٹ کرنل حیدر کی گاڑی...
    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثرطریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجودکسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے...
    بولیویا کے جنوبی شہر یوکلا میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا، بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مسافر...
    کراچی: سونے کی عالمی اور  مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 60ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ...
    — فائل فوٹو گوجرانوالہ میں راہوالی کے قریب بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب دلانوالہ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    — فائل فوٹو شکارپور میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور 7 سال کی بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ شکارپور میں فائرنگ، بھائی جاں بحق، بہن زخمیشکارپور کے گاؤں شہمیر جونیجو میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق فائرنگ سے مقتول کی اہلیہ زخمی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان زمین کا تنازع لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
    کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
    جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ ڈومنی اور سو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری...
    فائل فوٹو سندھ کے شہر ہالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں خیبرائی کالونی میں چار مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شہریوں کے شور مچانے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی مگر جب تک ڈاکو فرار ہوگئے تھے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔
    گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث...
    نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی...
    جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ ڈومنی اور سو نے پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی...
    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔ عمارت کے ملبے تلے درجن سے زائد افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 8 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال عمارت گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے تشدد کے بعد مبینہ ملزم کو پولیس کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو شہریوں سے چھڑوانے کی کوشش کی، مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔پولیس  کے مطابق مبینہ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور اسلحہ ملا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے متعلقہ تھانے منتقل...
    اسلام آباد ضلع میں یونین کونسلوں کی تعداد 125 اور یوسی وارڈ کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی۔ اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں اور وارڈ بڑھانے کے خلاف 31 اعتراضات دائر کر دیئے گئے۔  ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نعیم احمد آج سے اعتراضات کی سماعت شروع کریں گے۔ اپیلیٹ اتھارٹی کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت پر فیصلے جمعہ 21 فروری تک مکمل ہوجائیں گے۔ اعتراضات پر فیصلوں کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ۔ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے آج 8 اعتراض کنندگان کو موقف اور علاقہ نقشے کے ساتھ طلب کرلیا۔
    مالی(نیوز ڈیسک)افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانے سے اس کے اندر کام کرنے والے کم از کم 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ مالی افریقا میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔مقامی پولیس...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
    قلات میں لیویز چوکی پرحملےمیں ایک اہلکارشہید اور دو زخمی ہوگئے۔وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد لیویزفورس کےجوانوں کی جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکارکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کے بلندی درجات اوراہلخانہ کے لیےصبرکی دعا کی.شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر وترقی کےدشمن ہیں. دہشت گردوں کےناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی لیویز اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
    آسٹریا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک لڑکا جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور چاقو بردار شخص 23 سالہ شامی پناہ گزین تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  ابھی تک حملے کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی قاتل اور مقتول کے درمیان کوئی تعلق سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاحال گرفتار حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی...
    ابوظہبی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ بھی فوراً فروخت ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے آن لائن ٹکٹس کی خریداری کے لیے 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے مگر اضافی ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، باقی میچز کے ٹکٹس فی الحال آن لائن  موجود ہیں۔ آئی سی سی نے دبئی میں ہونے والے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹکٹ...
    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں...