چیمپئینز ٹرافی؛ کیا فخر زمان بھی انجرڈ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔
فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں تاہم اوپنر کی انجری سے متعلق تاحال بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو کی دھوم
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے کپتانوں کے اینیمیٹڈ پرومو نے دھوم مچا دی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا۔
آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے منفرد اینیمیٹڈ کرداروں کو بہت مہارت سے دکھایا گیا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ICC (@icc)
ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کپتانوں کو ان کے پسندیدہ شارٹس کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
آئی سی سی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اسٹیج سج چکا ہے اور تمام کپتان تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ آج میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے کرتب دیکھائیں گے اور شائقینِ کرکٹ کو متوجہ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔