City 42:
2025-02-23@17:15:07 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

راؤ دلشاد: وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ آذربا ئیجان کے لیے روانہ ہوگئے 
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر لاہور سے آذربائیجان روانہ ہوگئے ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان، چودھری سالک حسین، عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ  ہیں 
وزیراعظم آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات ،بزنس فورم سے خطاب کرینگے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی،توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم ،موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگا
دونوں ممالک میں متعددشعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس آئے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کر کے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے 1 دن میں 24 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کیلیے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التواء ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کلوسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے
  • وزیرِ اعظم آج ڈیرہ غازی خان کا 1 روزہ دورہ کریں گے
  • بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس آئے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف