صوابی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگی رہنما کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
ڈی آئی خان:غیرت کے نام پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں قتل کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔