لوئر دیر: بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے جندول میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا. لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان گیٹ توڑ کر کونسل ہال میں داخل
پشاور سٹی کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر ارکان احتجاجاً کونسل ہال کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ارکان سٹی کونسل میں جمع ہوگئے۔ میئر پشاورنے سٹی کونسل ہال نہ کھولنے کی ہدایات کی جس کے بعد کونسل ارکان گیٹ توڑ کر ہال میں داخل ہوگئے۔
کونسل ارکان کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان کے لیے ہال کا دروازہ نہ کھولنا غیر قانونی ہے۔ کونسل میں پیش قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو اس کا حق دے۔ صوبے کو اس کا حق نہ ملنے کے باعث ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری نبھاتے ہوئے صوبے کو اس کا حق دے۔ وفاقی حکومت ایک ماہ میں صوبے کو اس کا حق دے۔ وفاق نے صوبے کو اس کا حق نہ دیا تو اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔