راولپنڈی : دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے راول روڈ پر دھاتی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی زخمی ہوگئی، منال اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اچانک پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے بچی زخمی ہوگئی۔
بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہونے کے باجود خلاف ورزی جاری ہے، پولیس حکام سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 137 ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 137 ملزمان کو گرفتار کر کے 7ہزار سے زائد پتنگیں اور 6 ڈوریں اور کیمیکل برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے ۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی طبیعت ناساز
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قصور: تیز دھار آلے سے نوجوان قتل
—فائل فوٹوقصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ قاتل نے تیز دھار آلہ سے خود کو بھی زخمی کر لیا۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال پتہ نہیں چل سکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔