کراچی؛ سڑک عبور کرتے گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث ہے اس کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
---فائل فوٹودبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔