فلمیں تفریح کے ساتھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو سیکھنے والوں یا خاص طور پر طلبا کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

حیدرآباد دکن کے ایک سرکاری اسکول کے استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ الو ارجن کی فلم سیریز ‘پشپا’ کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور رویے میں منفی تبدیلیاں آئی ہیں۔

 بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے یوسف گوڑا میں واقع اس اسکول کے استاد نے تعلیمی کمیشن کے سامنے میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

استاد کا کہنا ہے کہ ‘پشپا’ فلم سیریز مقبول ثقافت کا حصہ بن چکی ہے لیکن اس کے اثرات طلباء پر منفی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء غیر مناسب ہیئر اسٹائل اپناتے ہیں اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں جو تعلیمی ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

استاد نے والدین کی بے حسی پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جب ان مسائل پر بات کی جاتی ہے تو والدین توجہ نہیں دیتے جبکہ اس بیان پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے استاد کی بات سے اتفاق کیا جبکہ دیگر نے طنزیہ تبصرے کیے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، کئی شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور(نیوز ڈیسک) موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، ملک کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار رہی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 5، کالام منفی 4،مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 3 رہا۔

قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھیگی ہوئی کشمش کےآپکی صحت پر ایسے حیران کن اور جادوئی اثرات ، جو آ پ اب تک نہیںجانتے
  • برازیل ، سٹوڈنٹس سے بھر ی بس کا ٹرک کیساتھ تصادم، 12 طلباء ہلاک
  • چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا ڈاٹ بالز کھیلنے کا بدترین منفی ریکارڈ
  • عوامی درد سے محروم حکمرانوں کی عقل کے بخیے اُدھیڑنے والے درزی شاعر
  • برازیل میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 12 طلباء ہلاک
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے کے طلبا سے خصوصی ملاقات
  • پڑھائی کے لیے امریکہ جانے سے قبل یہ کام ضرور کریں
  • غزہ کی صورتحال دوسری جنگ عظیم سے بھی بدتر ہے، برطانوی ڈاکٹر
  • موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، کئی شہروں میں بارش، موسم خوشگوار