چیمیئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا

انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔

Jos Buttler did well but as a team, England couldn’t do well specially Salt, Brook, Livingston.

He has resigned as a captain taking responsibility of defeat England faced recently.

pic.twitter.com/b4nULMmiCh

— अनुज यादव ???????? (@Hello_anuj) February 28, 2025

’میں چاہتا تھا کہ بٹلر کپتان جاری رکھیں‘

اس موقع پر انگلش کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ  کل بٹلر آخری میچ میں کپتانی کریں گے ، جوز بٹلر ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے، بٹلر اس ٹیم کے ساتھ کافی لگاؤ رکھتے ہیں، میں چاہتا تھا وہ کپتانی جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

انہوں نے کہا کہ جوز بٹلر نے بطور کپتان کافی اچھا پرفارم کیا، اگلے کپتان کے حوالے سے آخری میچ کے بعد مشاورت کریں گے۔

یاد ر ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث انگلش ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news استعفی انگلینڈ برینڈن میکولم جوز بٹلر شکست کپتان کوچ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعفی انگلینڈ برینڈن میکولم جوز بٹلر کپتان کوچ نے کہا کہ جوز بٹلر

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی

اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن ہولڈر، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بین ڈوارشوئس، نسیم شاہ، حنین شاہ

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
  • زیارت میں سامان سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 افراد جاں بحق
  • نیتن یاہو یا شاباک سربراہ، طوفان الاقصی کا قصوروار کون؟
  • نیتن یاہو شاباک سربراہ، طوفان الاقصی کا قصوروار کون؟
  • پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
  • چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 22 ہلاکتیں اور 3 زخمی
  • مہنگائی میں اضافے کی رفتار 60 سال کی کم ترین سطح اور زرمبادلہ کے ذخائر دگنے ہوگئے، وزیر خزانہ
  • فٹبال کا موجد انگلینڈ نہیں اسکاٹ لینڈ ہے، اسکاٹش مورخ