سوڈان کے دارالحکومت میں ایک فوجی طیارہ آباد علاقے میں گھروں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم کے محلے میں گرنے والے سوڈانی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

فوجی طیارے میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر طیارے میں موجود تمام فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں خرطوم کے میجر جنرل بھی شامل ہیں جو شورش زدہ علاقے میں مخالف فورسز کے خلاف آپریشن میں کافی متحرک ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی جن میں فوجیوں سمیت وہ شہری بھی شامل ہیں جن کے گھروں پر جہاز گرا تھا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں کتنے فوجی اور کتنے عام شہری شامل ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا ہے جب مخالف فوجی دھڑے نے ایک روسی ساختہ سوڈانی فوج کے طیارے کو بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سوڈان میں ملکی فوج اور نیم فوجی دستے ریپڈ ریسپانس فورس کے سربراہان کے درمیان اقتدار پر اختلافات کے باعث دونوں فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ 2013 سے جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • امریکا؛ پائلٹ نے آخری لمحے میں طیارے کو دوسرے جہاز کیساتھ ٹکرانے سے بچالیا؛ ویڈیو وائرل
  • سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • ایک اور امریکی طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا
  • سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ
  • سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک
  • ضلع خیبر، سیکیورٹی فورسز کا رروائیاں، 10 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 10 خوارج ہلاک
  • ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر