کراچی: ٹریفک حادثات میں نانا اور نواسہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نانا اور نواسہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
اسٹیل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ سفیل جوکھیو اور ان کا 4 سالہ نواسہ سخی جوکھیو جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر پانچ افراد سوار تھے، جن میں دو مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔ حادثے میں سفیل جوکھیو کی اہلیہ نور بانو جوکھیو، ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
بلدیہ ٹاؤن سوات کالونی کے قریب فیول پمپ کے قریب کار اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں کار سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔
زخمیوں میں 25 سالہ حماد ولد انیس عمر، 20 سالہ واصل ولد اویس عمر اور 18 سالہ رافع ولد انیس عمر شامل ہیں، جو ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر تین زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پانچ افراد
پڑھیں:
قصور ،باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،8 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی
ذاکر حسین: قصور میں شادی سے واپس آنے والے باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور کھارا چوک کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔