ابوظہبی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ بھی فوراً فروخت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے آن لائن ٹکٹس کی خریداری کے لیے 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے مگر اضافی ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، باقی میچز کے ٹکٹس فی الحال آن لائن  موجود ہیں۔

آئی سی سی نے دبئی میں ہونے والے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹکٹ حاصل کرنےوالے خوش نصیب دبئی میں 20 فروری کو بنگلادیش اور بھارت، 23 فروری کو پاکستان بمقابلہ بھارت اور 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے گروپ مرحلے کے آخری میچ دیکھ سکیں جبکہ 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے بھی محدود ٹکٹ دستیاب ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت اور بنگلادیش مد مقابل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک بھارت اضافی ٹکٹ

پڑھیں:

ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے دوران ایک پولیس سب انسپیکٹرزخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد کومنتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریلی میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
  • نجکاری کیلئے 10 اداروں کی فہرست فائنل
  • چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان