محراب پور: ٹریفک حادثے میں 2نوجوان زخمی،اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)مسافر اور گڈز رکشہ میں تصادم، 2 نوجوان زخمی ہوگئے، مورو پولیس تھانہ کی حدود باندھی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سفید مسجد کے پاس تیز رفتار مسافر رکشہ اور مال بردار گڈز رکشہ میں تصادم ہوگیا، اس حادثے میں صدام حسین ولد خادم حسین سولنگی اور محمد نوید ولد محمد سومر سولنگی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو مورو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سری لنکا میں ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے
سری لنکا : ہاتھیوں سے ٹکرانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہےکولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں تیز رفتار مسافر ٹرین پٹڑ ی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرین کا کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ سری لنکن ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا جرمہے۔ سری لنکا میں اس وقت 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔