صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیرشرافی گوٹھ میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قوم پرست جماعت کے مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے دوران ایک پولیس سب انسپیکٹرزخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد کومنتشرکرنے کیلیے ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریلی میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
  • مولانا حامد اور بنوں کینٹ حملوں کا ذمہ دار نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے
  • کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، رہنما مسلم لیگ(ن)
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • ڈی آئی خان؛ غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل
  • نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش 10افراد گرفتار
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات 
  • سرگودھا: لڑکی کے اغواء کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کر لی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی