نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نیپال(نیوز ڈیسک)نیپال میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئے زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے نیپال کی درالحکومت کھٹمنڈو میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 10.
نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 7 اضلاع میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔سنکھواسبھا میں زلزلے سے دو گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، اور تین خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکام نے متاثرہ اضلاع میں زلزلے سے متعلق 13 واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔
ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، وزیراعظم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
کراچی: لانڈھی میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، سوار جاں بحق
کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، تیز رفتار ٹریلر نے ایک اور خاندان کا چراغ گل کر دیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔
تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لیکراچی منگھو پیر تھانے کی حدود فورکے چورنگی سے چنگی...
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 1900سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔