امریکا میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
فائل فوٹولاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔
پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔