Daily Ausaf:
2025-02-27@07:00:22 GMT

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔انگلش بیٹر جو روٹ کی افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر بنائی گئی سنچری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 11ویں سنچری تھی۔جوکہ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

اس سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے کسی ایڈیشن میں سب زیادہ (10) سنچریاں 2002 اور 2017 کے ایڈیشن میں بنی تھیں۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اب تک 8 میچز کھیلیں گئے ہیں اور اس میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زادران اور جو روٹ سنچری بنا چکے ہیں۔

آج بروز جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایڈیشن میں

پڑھیں:

افغانستان نے انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا

لاہور:  افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے ہراکرچیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا جو کہ نہایت سود مند ثابت ہوا۔
افغانستان کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آغاز کیا لیکن میچ کے آغاز میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ 15 کے مجموعے پر صدیق اللہ بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد رحمت شاہ بھی 4 رنز بناکر آرچر کا شکار ہوگئے۔
اس موقع پر اوپنر ابراہیم زادران نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ابراہیم زادران نے شاندار سنچری اسکور کی اور 146 گیندوں پر 177 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، 23 سالہ بیٹر کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔
افغان کپتان حشمت اللہ نے 40 رنز بنائے، سینئر کھلاڑی محمد نبی نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی بھی 31 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفر آرچر نے 3، لیام لیونگسٹون نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
325رنزکے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • چین، 2025 کے  دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر  فعال ہو گیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم
  • افغانستان نے انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا
  • ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی سے سیمی فائنلسٹ کون ہوگا؟ صورتحال دلچسپ ہوگئی
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، بارش کے باعث تاخیر کا شکار
  • چیمپئنز ٹرافی، بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف
  • رمضان المبارک کا آغاز کب اور عید کس دن ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی