میچ میں انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پہلےمیچ میں انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 60 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔
بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے اور 41 گیندوں پر 24 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس میچ کے بعد فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ ٹیم میں امام الحق کو شامل کرلیا گیا ہے۔
فخر زمان کے پھوٹ پھوٹ کر روپڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی
تاہم اب فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں انہیں بوجھل قدموں اور اداس انداز میں پویلین کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔فخر زمان ڈریسنگ روم میں پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے جب کہ اس دوران وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پھوٹ پھوٹ کر میچ میں
پڑھیں:
گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
سٹی42 : موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
یاد رہے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔