Jang News:
2025-04-13@16:03:16 GMT

ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

ہالہ، شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فائل فوٹو

سندھ کے شہر ہالہ میں شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں خیبرائی کالونی میں چار مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شہریوں کے شور مچانے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی مگر جب تک ڈاکو فرار ہوگئے تھے، شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس پکٹ قائم کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام

ضلع شانگلہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پوسٹ شیکولئے پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پسپا کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ضلع شانگلہ میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام بنادیا۔  آئی جی کے مطابق خوارج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم شانگلہ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ فریقین کے درمیان کافی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ شانگلہ پولیس نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جرات اور بہادری کی مثال قائم کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فورس ہر قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ آئی جی کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شانگلہ پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • کمالیہ: ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
  • ضلع شانگلہ: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کاروائی بڑا حملہ ناکام
  • ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد
  • پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی
  • کراچی میں پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی
  • انٹیلی جنس ایجنسی نے پی اے ایف مسرور کراچی بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار