کراچی:

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔
 

یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق  شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور   کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔

مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پیاز 80 سے 100 ، آلو 70 سے 80 ، ٹماٹر 40 ، لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ادرک 600 سے 800، لیموں 800 ، ہری مرچ ، ہری پیاز ، شملہ مرچ 200 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

بازاروں میں بینگن ، بند گوبھی ، پالک ، مولی ، گاجر 80 روپے کلو ، پھول گوبھی ، شلجم 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح  لوکی اور چقندر 120 ، تورئی 160 ، کریلا ، بھنڈی 240 روپے کلو جب کہ دھنیا ، پودینا 20 روپے فی گڈی دستیاب ہے۔

پھلوں کی بات کی جائے تو کیلا درمیانے درجے کا 200 سے 300 روپے درجن ، خربورہ 120 سے 150 روپے کلو ،  کینو 400 سے 700 روپے درجن ، تربوز 200 روپے کلو روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

اسی طرح اسٹرابیری 600 سے 800 روپے کلو ، امرود 300 روپے کلو ، گولاچی 200 روپے کلو، پپیتا 300 روپے کلو جب کہ کھجور 400 سے 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

علاوہ ازیں بچھیا کا فی کلو ہڈی والا گوشت 1300 سے 15 سو روپے جب کہ بغیر ہڈی 1600 سے 1800 روپے کلو ، بکرے کا گوشت 2ہزار 200 روپے کلو، مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ۔  کھجلہ ، پھینی 1000 سے 1400 روپے کلو، سموسے 480 روپے درجن اور دہی بڑے 800 روپے کلو میں دستیاب ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں چلے جائیں ، متوسط یا پھر پسماندہ، ہر علاقے کے بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہی نظر آتا ہے ۔انتظامیہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محض دعوے کررہی ہے تاہم یہ سب صرف کاغذوں میں نظر آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے روزے والے دن ہی سے انتظامیہ کے چند سرکاری افسران کچھ مارکیٹوں میں آئیں گے اور چند دکانداروں پر جرمانے کر کے عوام کو یہ بتائیں گے کہ وہ بہت کام کر رہے ہیں لیکن بظاہر وہ بھی ایک منصوبے کا حصہ ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ کے اسی طرح دعوے کرتے رمضان المبارک گزر جائے گا اور پھر آخر میں حکومت نئے دعوے کرے گی کہ ہم نے اس مرتبہ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کر کے وہ کارنامہ انجام دیا جو حاتم طائی نے بھی نہیں کیا ہوگا ۔شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نمائشی کارروائیاں منافع خوری کے خلاف ناکافی ہیں۔ شہر میں  موثرکارروائیاں لازمی ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے کلو میں فروخت شہریوں کا کا کہنا

پڑھیں:

رمضان کی آمد، مہنگائی میں اضافہ، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان

پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے چینی 124 روپے سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہو چکی ہے اور آٹے کا 20 کلو تھیلا 3,200 روپے میں دستیاب ہے رمضان میں افطاری کا لازمی جزو سمجھی جانے والی کھجوروں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں عجوہ کھجور 1,800 سے 2,500 روپے فی کلو مدینہ کھجور 1,200 روپے فی کلو اور مقامی کھجور 750 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جہاں سیب 350 روپے فی کلو کیلے 250 روپے درجن اور مختلف اقسام کی کھجوریں 750 سے 1,500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں دودھ، دہی، بیسن اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے رمضان المبارک کے دوران عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت نے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق پانچ روزہ ہفتہ والے دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے دن دفاتر 10 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے چھ روزہ ہفتہ والے دفاتر کے لیے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے پنجاب میں اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے روز 12:30 بجے چھٹی دے دی جائے گی اسلام آباد میں اسکولوں کا نیا شیڈول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہوگا جبکہ سندھ میں دو شفٹوں والے اسکولوں میں پہلی شفٹ 7:30 بجے سے 11:30 بجے اور دوسری شفٹ 11:45 بجے سے 2:45 بجے تک جاری رہے گی مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ منافع خوروں نے رمضان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے حکومتِ پنجاب نے 30 ارب روپے کے "نگہبان رمضان پیکیج" کے تحت 52 یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلی مارکیٹ میں قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو ریلیف مل سکے اور وہ عبادات پر توجہ مرکوز کر سکیں

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
  • رمضان کی آمد، مہنگائی میں اضافہ، دفاتر اور اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان
  • حکومت نےفی کلو ایل پی جی قیمت میں کمی کردی، کتنی ؟ جانیں
  • مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلیے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی
  • ماہ رمضان مبارک کی آمد، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
  • سندھ حکومت رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مولانا امین انصاری
  • وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں