پولیس کا چھاپہ، ملزم نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی گشتی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہواہے ،کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے موبائل وین کو نشانہ بنایا، حملہ آور، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر عبدالولی، کانسٹیبل عبدالرحمان اور کانسٹیبل مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس موبائل کا ڈرائیور خیر بخش زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ردعمل میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔