بالی ووڈ انڈسٹری کا سنسنی خیز مقدمہ پانچ سال بعد بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔

کنگنا رناوت بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری یعنی معروف اداکاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کی اولادوں کو بطور ہیرو، ہیروئن لانچ کرنے کی ناقد رہی ہیں۔

اس اقربا پروری اور اپنے بچوں کو نوازنے کی روایت کے خلاف آواز اُٹھانے کے دوران کنگنا کئی بار حد سے تجاوز بھی کرگئیں۔ 

اس مقدمے کا آغاز نومبر 2020 میں ہوا تھا جب معروف قلم کار جاوید اختر نے بے باک اداکارہ کنگنا رناوت پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔

کنگنا رناوت نے بھی اپنے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے صلح صفائی کرنے یا معافی مانگنے کے بجائے مقدمہ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقدمے میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مدعی جاوید اختر نے عدالت سے کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا بھی کی تھی۔

کنگنا رناوت جو اب اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک سیاست دان اور قانون ساز اسمبلی کی رکن بھی ہیں نے ایک حیران کن اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا شیئر کی گئی پوسٹ میں کنگنا نے لکھا کہ جاوید اختر صاحب کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے جاری قانونی جنگ ختم ہوگئی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جاوید جی اور میں نے آج ثالثی کے ذریعے اپنا قانونی معاملہ عدالت سے باہر طے کرلیا ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ جاوید اختر نے نہ صرف معاف کیا بلکہ میری اگلی فلم کے گانے بھی لکھنے کی ہامی بھری ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کنگنا رناوت جاوید اختر

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی آج کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مجھ سمیت 12 سو افراد پر جھوٹے ایف آئی آرز درج ہیں، سردار اختر مینگل
  • پی ٹی آئی کی اپنے ہی ارکان اسمبلی کے خلاف فہرست تیار
  • ’’اپنے یا پرائے‘‘پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار؛ ویڈیو دیکھیں
  • یورپی یونین بھارت کے ساتھ سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کی خواہاں
  • اداکارہ ریشم کا خلیل الرحمٰن قمر پر ’’بدتمیزی‘‘ کرنے کا الزام
  • مقدمہ درج ہونے کے بعد سردار اختر مینگل گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے
  •   اختر مینگل مقدمہ درج ہونے پر گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے
  • پاکستان بار کونسل کے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی آج رخصت پر چلے گئے