کانگو: جیل میں آتشزدگی سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کانگو : ہلال احمر کے اہل کار خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں منتقل کررہے ہیں
کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی کانگو میں حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے، گوماشہر کی گلیوں سے 2ہزار لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ جیل نذر آتش کیے جانے سے درجنوں قیدی زندہ جل گئے، جب کہ سیکڑوں خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی سفارتخانہ کے وفد کی اڈیالہ آمد، امریکی نژاد قیدی تک قونصلر رسائی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) امریکی سفارتخانے کے وفد نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ‘ وفد میں مائیکل پیٹرک کے علاوہ دو خواتین بھی شامل تھیں۔
امریکی سفارتخانے کے وفد کو جیل میں قید امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں وفد کی قیدی سے ملاقات کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور اس کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔
Post Views: 1