2025-03-13@00:14:02 GMT
تلاش کی گنتی: 284

«سزائے موت کے دو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروٹ نے کہاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پارٹی میں چپڑاسی سے لے کرچیئرمین تک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہیں ملااور جنہوں نے کچھ نہیں کیاانہیں عہدے مل گئے،نومئی کے بعدپارٹی میں آئے اور سیکرٹری جنرل بن گئے،سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکرٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثرلوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ میراکسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ،میرالیڈربانی پی ٹی آئی ہے،پارٹی کے معاملات درست نہیں ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں، ضرورت اس...
    بیروت / غزہ: اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فضائی حملے کیے ہیں، جن میں متعدد شہادتیں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فضائیہ نے لبنان  کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔  اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا گیا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب لبنان میں ایک اور تنازع اس وقت کھڑا ہوگیا جب اسرائیل کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت آج اپوزیشن گیٹ سےایوان میں آنے کےبجائے حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے جب کہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ انہیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا۔ اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔  شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت سے بھی کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو فالو کریں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    شوکت یوسفزئی(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ پشاور سے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ایک نڈر اور مشکل وقت کا ساتھی ہے۔ انھیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے نے کارکنوں کو مایوس کیا۔ اس سے پہلے اتنا سخت فیصلہ کسی کے خلاف نہیں ہوا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بھی ایک موقع ضرور دینا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت سے بھی کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کو فالو کریں۔
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟  اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
    لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی...
    رکن قومی اسملبی شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں عمران خان زندہ باد اور پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران خان میرا لیڈر تھا، ہے، اور رہے گا۔ pic.twitter.com/TW1Jx7APUK — Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) February 12, 2025 واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے شہریار آفریدی  نے کہا ہے کہ شیر افضل کی پارٹی کے کیے خدمات ہیں،  پارٹی نے جہاں بلایا شیر افضل پہنچے،  شیر افضل مروت کے لیے بانی چیئرمین عمران خان سے بات کروں گا۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے،  قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے،  ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ  قبائلی عوام سے جو وعدہ کیا گیا اس سے تمام سٹیک ہولڈرز نے منہ پھیر دیا ہے،  وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف پدترین...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں  جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) تعلقہ لطیف آباد کے تحت گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 5 میں پرنسپل نائلہ سموں کی طرف سے معلمات سے سالانہ انکریمنٹ پر 500روپے فی معلمہ رشوت وصولی کرنے کے خلاف لطیف آباد نمبر 6لبیک چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے کرپشن اور رشوت خوری کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے گسٹا ڈویژن کے صدر محمود احمد چوہان، گسٹا ضلع حیدرآباد کے صدر عبد القیوم شیخ، ضمیر خان،اعجاز کیانی،فیصل ناغڑ،طلعت بیگم، اور آپا صابرہ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول...
    اسلام آباد ،سڑک کے کنارے لگا کچرے کاڈھیر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا، اب حکومت مذاکرات کے لیے پہل نہیں کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے واضح پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں اورمذاکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا بھی یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کب سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات...
    کویتی اخبار "قبس" کو انٹرویو دیتے ہوئے عبوری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں سرکاری طور پر بغداد کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس دعوت کے جواب میں جلد ہی عراق کا دورہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری حکومت کے نام سے جانی جانے والی شام کی حکومت پر براجمان گروپ کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کویتی اخبار "قبس" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سرکاری طور پر بغداد کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس دعوت کے جواب میں جلد ہی عراق کا دورہ کریں گے۔ شام پر حکمرانی کرنے والے باغیوں کے رہنما ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بغداد ایک ایسے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو احکامات بانی پی ٹی آئئ سے آتے ہیں، میں ان پر فوراً عمل درآمد کرتا ہوں، حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مذاکرات کا موقع ضائع ہوا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں. انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات سابق وزیراعظم کی طرف سے آتے ہیں وہ ان پر فوراً عمل کرتے ہیں حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے بھی نہیں چاہتی تھی کہ مذاکرات ہوں اور بدقسمتی ہے کہ مذاکرات...
    میرپور (نیوزڈیسک)میرپورآزادکشمیر کے ایک مدرسے کے سٹور سے بچے کی لاش برآمد ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔ ۔بچے کی موت کے حوالے سے تاحال مدرسہ انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے جبکہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے سیکٹر سنگھوٹ میں پیش آیا جہاں مدرسے کے سٹورروم سے بچےکی لاش برآمد ہوئی۔ پو لیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ دوسری جانب مدرسہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فجرکی نماز کے بعد بچہ سونے چلا گیا تھا اور 11 بجے تک کلاس میں نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کی۔ سپریم کورٹ آزادکشمیر : سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال امن ڈائیلاگ کے سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلیے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
    اویس کیانی : صدر مملکت کی پرتگال کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی ، پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی ،پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ،  صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں  نے  دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا  مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا،  قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن صدر مملکت نے کہا   پاکستان پرتگال کے ساتھ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، معاشی استحکام کیلئے زرعی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ہماری حکومت نے ملکی ترقی کا وژن دیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو ترجیح دی، حکومت نے بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ گھر سے عجیب آوازیں،...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، قوم انھیں بددعائیں دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023میں جو جلسے کیے اداروں پولیس نے بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے، ایک سال ہوگیا مقدمات بھگتے بھگتے، ایڈوکیٹ جنرل رپورٹ ہی نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے، عدلیہ سے بھی قوم کو ہاتھ دھونا پڑیں گے۔  شیر افضل نے کہا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کا ووٹ دیا قوم انھیں بددعائیں دے گی،  صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا سیاسی مقدمات ختم کریں گے وہ ابھی تک نہیں ہوئے،  عدلیہ بھی پوچھ رہی...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو پابند کرنے کے حکمنامے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے ۔صدر ٹرمپ نے جس حکمنامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے اصول جاری ہونے تک 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔ صدر ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ اس قانون پر عمل روک دیں جو امریکی کارپوریشنز کو اس بات سے روکتا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں کے...
    دولت کے لیے انسان کیا نہیں کرتا؟ اس معاملے میں وہ کسی بھی حد سے گزرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ کچھ ایسا ہی بھارت کے شہر حیدرآباد میں بھی ہوا۔ امریکا میں اعلیٰ تعلیم پانے والے ایک 29 سالہ بزنس مین نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دادا کو چاقو کے 70 وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 86 سالہ ویلامتی چندرا شیکھر حیدرآباد کا معروف صنعت کار تھا۔ اُن نے نصف صدی سے بھی زائد مدت تک انتہائی محنت کے ذریعے ایک صنعتی سلطنت کھڑی کی جس میں سے پوتا حصہ مانگ رہا تھا اور نہ ملنے پر بہت زیادہ مشتعل ہوگیا۔ جب اُس نے دیکھا کہ دادا تو کچھ دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں...
    چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں روس کے یوم فتح میں شرکت کی دعوت قبول کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )چین کے صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے روس کی دعوت قبول کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 مئی کو ماسکو میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ کریملن...
    شرکا ہم رہبر کے فدائی ہیں کا ترانہ گاتے، ایرانی پرچم لہرا تے، امام خمینی، رہبر معظم انقلاب، دفاع مقدس کے شہداء اور شہدائے پولیس کی تصویریں اٹھائے جوش و خروش کیساتھ لاکھوں کی تعداد میں ریلی میں شریک تھے۔ اس تقریب میں بچوں کی نمایاں اور غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ میں شہید حاج قاسم سلیمانی میزائل کا ماڈل عوام کی توجہ کا مرکز رہا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم اللہ کے عنوان سے امام حسین اسکوائر تہران سےریلی کا آغاز ہوا اور لاکھوں شرکا آزادی اسکوائر  تک مارچ میں شریک ہوئے۔ ایرانی سال کے بہمن ماہ کی 22 تاریخ (11 فروری) کو انقلاب اسلامی کیا کامیابی کی سالگرہ پر جشن کے حوالے سے یوم اللہ کے عنوان سے...
    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بیان کردیا ہے جس میں انہیں جہاز میں ناہموار پرواز یعنی ’فلائٹ ٹربولنس‘ کی وجہ سے موت کے روبرو کھڑا ہونا پڑا۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارحان خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ سری لنکا میں ایوارڈ شو سے لوٹتے ہوئے پروازی کی ناہمواری یعنی فلائٹ ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا جو 45 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیے:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟ سلمان خان کے مطابق اس سفر میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سلمان خان کے  مطابق سہیل...
    پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، رہنمائوں کے ایک دوسرے پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی جلسے میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں لفظی گولہ باری ہوئی اور سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران شیرافضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین امین گنڈا پور نے عمران خان کی ناراضی کی تردید کردی۔پی ٹی آئی اختلافات کی ہنڈیا بیچ چورا ہے پر پھوٹ گئی، 8فروری کو صوابی جلسے میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا دیے۔شیر افضل مروت...
    فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کا فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانہ اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف-جی-آر-ایف) دعوت اسلامی نے اپنے آئندہ فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دعوت اسلامی فلسطینی یتیم بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کرے گی اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گی۔ ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے ہیڈ حاجی عبد الحبیب عطاری کے مطابق ایف جی آر ایف فلسطینی عوام کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اپنی انسانی ہمدردی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا ہے، خط میں انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر قبضہ کیا گیا جب کہ مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور20  دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نماز، روزہ، حج، تلاوت قرآن، زکوٰة، خمس اگر انسان کی زندگی میں فائدہ نہیں پہنچاتے تو اعمال فقط دکھاوا ہیں، جبری گمشدگیاں تشویشناک، مولانا ناصر عباس جوئیہ کو اٹھا لیا گیا، یہ ظالمانہ روش ختم ہونی چاہیے، جب تمہارے پاس کوئی مانگنے والا آئے تو اس کی جگہ خود کو رکھ کر تصور کریں، موت ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے زوردیا ہے کہ قرآن مجید سے زندگی کیلئے رہنمائی حاصل کریں۔ موت سے وہ شخص گھبراتا ہے جس...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریلوے کی صنعت میں مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے تربیتی پروگرام کا علان کردیا گیا۔ ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے پروگرام میں غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹڑیوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی ۔ اس سلسلے میں ہر سال تقریباً 100 غیر ملکی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے،جنہیں بعد میں ملازمتوں کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔
    کسی عزیز کی سالگرہ کے روز اسی عزیز کی وفات کی خبر مل جائے تو یقیناً یہ ایک اذیت ناک تجربہ ہو گا، ایسا تجربہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ایک اداکارہ کے مداحوں کو اس وقت ہوا جب انہیں اپنی فیوریت اداکارہ کی سالگرہ کے روز ان کی وفات کی اطلاع ملی۔ اخبار اور نیوز چینل کوئی فیک نیوز شائع کر دیں تو جس کو اس فیک نیوز سے جتنا نقصان پہنچتا ہے وہ اتنی ہی سخت قانونی کارروائی کر کے اخبار اور نیوز چینل کو زرِ تلافی ادا کرنے اور معافی مانگنے پر مجبور کر سکتا ہے، اس کے باوجود بہت سی فیک نیوز سے ہونے والے نقصان کی تلافی کبھی نہیں ہوتی، خصوصاً اذیت کی تلافی کبھی...
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق فروری 2023 میں راولپنڈی کے برما ٹاؤن میں کشمیری کمانڈر بشیراحمد وانی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اسلام تائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد وانی کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم شاہزیب عرف زیبی کو دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت دو مرتبہ سزائے موت سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ 3 فروری 2025 کو عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فروری 2023 میں راولپنڈی کے برما ٹاؤن میں کشمیری کمانڈر بشیر احمد وانی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اس مقدمے کے دوران عدالت نے انڈیا کی...
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق فروری 2023 میں راولپنڈی کے برما ٹاؤن میں کشمیری کمانڈر بشیراحمد وانی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اسلام تائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد وانی کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم شاہزیب عرف زیبی کو دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت دو مرتبہ سزائے موت سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ 3 فروری 2025 کو عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فروری 2023 میں راولپنڈی کے برما ٹاؤن میں کشمیری کمانڈر بشیر احمد وانی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اس مقدمے کے دوران عدالت نے انڈیا کی...
    نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے صرف ایک روز قبل موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار بن گئیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ نورافتیحی ایک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں،اس ویڈیو میں ایک خاتون بنجی کو پہاڑی علاقے میں بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا جو دورانِ چھلانگ اپنا توازن کھوتی ہوئی نظر آئی ،تاہم عورت کی شکل ویڈیو میں واضح نہیں تھی جس نے قیاس آرائیوں اور تشویش کو ہوا دی۔ مذکورہ کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے۔ اس پوسٹ نے، جسے اس...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شریک ہیں۔بلاول ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرنے امریکا گئے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر کے رہنماؤں کیلیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں دنیا بھر کے سینئر سیاستدان، امریکی سینیٹرز شریک ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چیرمین پی پی کا سیکیورٹی عملہ اور دیگر آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعوت ملنے سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری...
    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حزب المجاہدین کے رہنما بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کے قتل کیس میں مجرم شاہ زیب نیئر عرف زیبی کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے مجرم شاہزیب کو قتل، دہشتگردی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ وصول کرنے کے الزام میں 11 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر 5 ملزمان کو انڈین ایجنسی را سے رابطے، فنڈنگ وصول کرنے اور دہشتگردی کے الزامات پر مجموعی طور پر 76 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی سوشل میڈیا پر اعتراف واضح رہے...
    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے گھر پر کھانے کی دعوت میں مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، ناصر عباس اور محمود اچکزئی بھی پہنچ گئے۔  سب نے مل کر کھانا کھایا،  "گرینڈ اپوزیشن کا اجلاس" کیا اور مولانا نے حکومت کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اس کھانے کی دعوت  کے موقع پر پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں شیعہ حزب وحدت، سنی اتحاد کونسل،  پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ساتھ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی  بھی موجود تھے۔ سب نے مل کر "گرینڈ اپوزیشن کا اجلاس" کیا۔ پی ٹی آئی کے  مصطفیٰ نواز کھوکر، عمر ایوب، شبلی فراز اور اسد قیصر  کے  ساتھ  پی ٹی آئی کی اتحادی جامعت شیعہ حزب وحدت کے...
    Pic20-010 KARACHI: Jul20- A health worker administering polio vaccine drops during a polio vaccination door-to-door campaign as resuming the anti-polio vaccination drive in specific parts of the country after a four-month pause due to the coronavirus outbreak in provincial capital. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar لکی مروت : لکی مروت میں مروت قومی جرگہ نے اداروں کی غیرسنجیدگی کے باعث ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ جرگے نے کہا ہے کہ 9 جنوری سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 10 ملازمین یرغمال ہیں، لیکن 26 دن گزرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش ہیں۔ حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد بچوں کے ویکسین سے...
    دودی خان کے انکار بعد مفتی قوی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ راکھی سانوت سے شادی کی حامی بھر لی ہے۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی سے بھارتی ادکارہ راکھی سانوت کے اسلام قبول کرنے کے عمل کی تعریف کی اور انہیں ایک قابل احترام عورت قرار دیا۔ راکھی سانوت  کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ ’میں ایک شرط کے ساتھ تیار ہوں کہ اگر میری والدہ مجھے شادی کی اجازت دیں، کیوں کہ یہ والدہ کا حکم ہے کہ شادی سے پہلے ان سے پوچھنا ضروری ہے۔‘ مفتی قوی نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں کہا کہ ماضی میں ان کی شادی ایک نامور کنبے کی...
    کوٹری(جسارت نیوز)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹری میں 250سے زائد قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے والے شاگردوں میں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سندھ کے نگران عرفات عطاری۔محمود عطاری۔زوار عطاری اور عبدالجبار عطاری نے اسناد تقسیم کیں۔دعوت اسلامی کے مدرستہ المدینہ کے زیراہتمام حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع جامشورو ٹنڈوالہیار ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے سینکڑوں شاگردوں کی جانب سے رواں سال قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے پر کوٹری کے نجی ہال میں دعوت اسلامی سندھ کے نگران محمد عرفات عطاری قادری سمیت دیگر معزز مہمان نے شاگردوں کو اسناد کے ساتھ تحائف بھی دیئے۔نگراں سندھ محمد عرفات عطاری قادری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کے مختلف شبعہ...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر کے سرکاری دفاتر رشوت خوری اور بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں قائم سرکاری دفاتر بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے رشوت خوری کرتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق و دیگر کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری دفاتر عوامی مسائل کے حل کے بجائے رشوت خوری اور کرپشن کے مراکز بن چکے ہیں۔ کوئٹہ شہر روز بروز مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت، کرپشن...
    ٹھٹھہ سیشن کورٹ نے دسمبر 2019 میں گھارو میں 7 سالہ بچی کے اغوا، جنسی زیادتی اور قتل کے جرم میں 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔اس واقعے نے علاقے کے رہائشیوں کو صدمے میں ڈال دیا تھا. مجرموں میں سے ایک شخص متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار تھا۔مقتولہ کے اپنے چچا ارشاد ملاح اور سکندر شاہ نے دعا واسع ملاح کو اغوا کیا اور اسے جنگل میں لے گئے. جہاں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گھارو تھانے کی حدود میں قتل کردیا، بچی کی لاش بعد میں کیلے کے کھیت سے ملی، جسم پر کپڑے موجود نہیں تھے۔مقتولہ کے والد الطاف واسع نے مقدمہ درج کرایا اور اس کی تحقیقات کی سربراہی ٹھٹھہ...
    متحدہ مسلم موومنٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ توہین آمیز ویب سائٹس اور گستاخ بلاگرز کے خلاف کارروائی کرکے مکروہ نیٹ ورک کی کمر توڑی جائے جبکہ ان گستاخوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت عبرتناک سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ایک مسلمان کے لئے حضور اکرم (ص)کی ذات، آپ(ص) کی سنت و سیرت اور زندگی گزارنے کی ایک ایک ادا اس طرح قابل تقلید اور محبوب ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی طرف اس کا اسلام اور ایمان نگاہ اٹھانے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی۔ مہمانوں میں امریکا، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار،نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا۔
    پشاور: شہریوں سے بدتمیزی، ڈیوٹی کے دوران سونا اور دکانداروں سے جھگڑے سمیت رشوت کی شکایت پر ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلی محمود خان کے دور میں پشاور میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ابابیل فورس جو کہ 800 اہلکاروں پر مشتمل تھی بنائی گئی تاہم انکا باقاعدہ سربراہ یا ذمہ دار آفیسر نہ ہونے سے ابابیل فورس کی کارکردگی کم اور شکایات زیادہ تھیں جس پر پہلی بار ابابیل فورس کو تھانے کے حوالے کردیا گیا۔ پشاور کے ایس ایس،پی آپریشنز کیساتھ ابابیل  فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں ابابیل فورس کو تھانوں کے حوالے کردیا گیا ابابیل فورس متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور...
    اڈیالہ جیل میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں مزید 2 گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرا دیے ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی جبکہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہفتہ کے روز استغاثہ نے کانسٹیبل عمران کے بیانات قلمبند کیے جنہوں نے 9 مئی کے حملوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی تصاویر لی تھیں۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر 15 تصاویر پیش کیں۔ علاوہ ازیں ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ نے سرکاری نقصانات کی تخمینہ رپورٹ کے علاوہ اپنا تحریری بیان بھی عدالت میں پیش کیا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو پر حملے سے ہونے والا...
    وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں، لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی، مریم نواز نے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوت سماعت سے محروم یا متاثرہونے والے افراد کے لیے کانوں میں لگائے جانے والے آلات انتہائی مہنگے ہوگئے، مختلف اقسام کے یہ آلات بیرون ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دکان دار حضرات نے بتایا کہ ان آلات کی قیمت میں 30 سے50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مختلف عوامل کی وجہ سے سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں نوجوانوں میں موبائل کا مسلسل استعمال، ٹریفک کا شور، فضائی آلودگی، نامناسب علاج اور دیگرعوامل شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق کراچی کے بعد لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بے تحاشا ٹریفک شورکی وجہ سے قوت سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ٹریفک پولیس...
    افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے، بدرالدین عرف یوسف، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور...
       چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے ورکرز کو ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دن رات کام کرنے پر شاباش دی۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن رات کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز  کا میچ دیکھنے کی دعوت دی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم دلہن کی طرح سجنے لگا ہے، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب  مکمل ہوچکی ہے،...
    علامتی تصویر۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔ پانچ برس قبل دشمنی پر فائرنگ کرکے مسعودالحسن، غضنفر اور آصف محمود کو قتل کیا گیا تھا۔ مجرموں میں عمران، کاشف منیر اور عبدالوحید شامل ہیں۔ تہرے قتل کا مقدمہ 2020 میں تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ مجرموں کو سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے سنایا۔
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کی آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقاتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش...
    1971ء کی جنگ، جو مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی اور بنگلا دیش کے قیام کا باعث بنی، یہ نہ صرف جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ اس کے اثرات آج تک موضوع بحث ہیں۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلا دیش) میں بھارتی فوج کی موجودگی اور جنگ کے اثرات پر مبنی الزامات اور مباحث کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ یہ تنازع محض پاکستان کا ایک داخلی مسئلہ نہیں رہا تھا، بلکہ بھارت کی فعال شمولیت نے اسے ایک بین الاقوامی رنگ دے دیا تھا۔ اس جنگ کے دوران رونما ہونے والے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تغیرات نے جنوبی ایشیا کی سمت بدل کررکھ دی۔ بھارتی فوج کی مشرقی پاکستان میں موجودگی اور اس دوران مبینہ لوٹ مار اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی،نمائندہ جسارت) وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش۔ وفاقی کابینہ میں پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر کمیٹی بنانے سمیت یورپی یونین سے ٹیرف معاہدے کی منظوری، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کوایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کیلیے تیار ہے، ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے رشتے کے تنازع پر دامادوں کی جانب سے ساس کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فرید احمد کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے رشتے دار ہدایت کو زخمی کرنے پر ملزم فرید کو 7 سال قید کی سزا بھی سنادی۔ عدالت نے کیس میں مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے رشتے کے تنازعہ پر دامادوں کی جانب سے ساس کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم فرید احمد کو سزائے موت سنادی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے رشتے کے تنازعہ پر دامادوں کی جانب سے ساس کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فرید احمد کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے رشتے دار ہدایت کو زخمی کرنے پر ملزم فرید کو 7 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ عدالت نے کیس میں مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ...
    علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں رشتے کے تنازع پر ساس کے قتل میں ملوث داماد کو سزائے سنادی گئی۔ عدالت نے کہا کہ رشتے دار کو زخمی کرنے پر ملزم کو 7 سال قید کی بھی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ ہر 15 دن بعد پیش کی جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 ستمبر 2018 کو خاتون کو اس کے گھر پر قتل کیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق رانا تنویر حسین سے بی جی آئی جینومکس گروپ (ساؤ تھ ایشیا) کے وفد نے ڈاکٹر وانگ جیانگ کی قیادت میں ملاقات کی ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں فوڈ سکیورٹی ،جینومیکس اور زرعی شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور تحقیق نا گزیر ہے ،بی جی آئی کے ساتھ مل کر جدید جینیاتی ٹیکنالوجی کے فروغ سے پیدا وار میں اضافہ ہو گا اور فصلوں کو موسمی تغیرات سے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قائم مدنی مراکز سمیت مختلف مقامات پر روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ شب معراج کا مرکزی اجتماع اور دستار فضلیت و تقسیم اسناد کی تقریب لطیف آباد کے علامہ اقبال گرائونڈ میں منعقد ہوئی، اسی طرح دعوت اسلامی کے تحت ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمدخان ،نواب شاہ، میرپور خاص، بدین، دادو، سکھر، گھوٹکی ، سانگھڑ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمورسمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں بھی شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ لطیف آباد کے علامہ اقبال گرائونڈ میں منعقد ہونے والے شب معراج النبی ﷺ اور دستار فضلیت و تقسیم...
    کراچی کلب کے منتخب صدر عرفان موتن اور سیکریڑی جاوید عبدالکریم راجہ کو سینئر صحافی آصف جئے جا مبارکباد کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں ساتھ میں ندیم شہزاد قاضی ناصر بھی موجود ہیں
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان بلاول بھٹو دبئی میں قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، انہیں امریکا میں صدارتی ناشتے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر اس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ ماہ اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سہ فریقی کرکٹ سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اب آخری مراحل میں ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ اس اسٹیڈیم کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع شب معراج کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد میں مرکزی اجتماع علامہ اقبال گرائونڈ یونٹ نمبر 2 لطیف آباد میں منعقد کیا جائے گا، رات دس بجے اجتماع کا آغاز کیا جائے گا جبکہ خصوصی بیان دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری فرمائیں گے۔ شب معراج اجتماع میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
    کراچی: معروف یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے پرانے حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے اور چند ثبوت بھی سامنے لے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان گزشتہ 7 سال سے جھگڑا ہے جس کا آغاز ڈکی بھائی کی جانب سے ہوا تھا۔ ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے شادی اور دیگر چیزوں پر بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان کھل کر کشیدگی ہوئی۔ اب شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے ڈکی بھائی پر ایک بار پھر سنگین الزامات عائد کیے اور ثبوت سامنے لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی...
     پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے مغوی کنٹریکٹ ملازم کی لاش ضلع لکی مروت کے دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے ظریف وال سے برآمد کرلی گئی۔ ایک بزرگ نے بتایا کہ مقامی عمائدین، یرغمالیوں کے رشتے دار اور شہری تنظیموں کے مسلح ارکان مغوی ملازمین کی تلاش میں علاقے میں داخل ہوئے تھے۔بزرگ کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جمعہ کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اطلاعات سننے کے بعد وہاں گئے۔تاہم اس آپریشن کی سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔جیو نیوز کےمطابق ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد شیئر کیا تھا۔ مزید :
    پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد...
    سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے بری کر دیا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، حماس...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )راولپنڈی کی سول عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا.(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں. عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295-...
    راولپنڈی: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ عمران خلیل پیش ہوئے۔عدالت سے سزا پانے والے مجرموں میں رانا عثمان ، اشفاق علی ، سلمان سجاد ، واجد علی شامل ہیں۔عدالت نے مجرموں کو سیکشن 295- سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے...
    اسلام آباد: رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزا موت اور06 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم کمال احمد کو  عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مجرموں نے رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر  فائرنگ کر کے شہری وسیم اکرم کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ جنوری 2024  میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل حیدرآباد میں سندھ میں زرعی و پینے کے پانی کے بدترین بحران اور دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف منعقدہ پانی کانفرنس کے سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد افضال آرائیں اور شکیل احمد فہیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص چیپٹر کے صدر میر پرویز تالپور، معروف آباد گار کاچیلو، میرپورخاص پریس کلب کے نذیر پہنور، میرپورخاص بار کے صدر چوہدری افضل کریم سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ نمائندہ وفد میں نائب امیر حاجی نور الٰہی مغل، کسان بورڈ ضلع میرپورخاص کے صدر راشد آرائیں، ایڈووکیٹ اسماعیل حبیب بھی...
    شہدادپور (نمائندہ جسارت) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو اور سی ایم او نظر محمد ڈھیو نے عملے اور پولیس کے ہمراہ ہالا چوک اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہیوی مشینری سے تجاوزات، چھپرے، چبوترے توڑ دیے۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر قمر الدین راہیپوٹو نے میڈیا کو بتایا کہ عوام کو پہلے ہی میڈیا اور اعلانات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اپنی تجاوزات فوری ہٹا لی جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی، شہر کے مین چوراہوں، سڑکوں پر بلا تفریق آپریشن جاری ہے، عوام تجاوزات مسمار کر دے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
    میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    لاہور (نمائندہ جسارت) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے3 195ء کے شہدا کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کاتب وحی، فاتح قبرص و شام سیدنا امیر معاویہؓ کی سیاست نے عالم اسلام میں ایک مثال قائم کی، سیدنا امیر معاویہؓ کے دور حکومت میں فتنوں نے سر اٹھایا لیکن حضرت امیر معاویہؓ کی حکمت عملی سے اسلامی حکومت کوغیر مستحکم ہونے سے بچالیا گیا اور ان فتنوں کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ، علما کرام ، خطبا عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک اور بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیدنا ابوبکرصدیق ؓنے جھوٹے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور...
    پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، نوٹس سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے تناظر میں بھیجا گیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ارسال کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا...
    امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں کو 26جنوری کو حیدرآباد میں منعقدہونیوالی پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتا ہوں، میرا چہرہ ہر اس شخص کو پسند نہیں، جو سمجھتا ہے کہ میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے، دوسرے دن توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا...
    قومی اسمبلی میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور،استعمال پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ عائد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بایولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون کے تحت پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایو ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔بایو ویپن کی تیاری کیلئے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔بل کے متن کے مطابق بایو لوجیکل ہتھیاروں کے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وہ اپنے شوٹ سے واپس آئیں اور آخری کام جو انہوں نے کیا وہ بلڈ پریشر کی دوا لینا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے بلڈ پریشر کی دوا منہ میں لے کر پانی کا گھونٹ لیا تو انہیں محسوس ہوا کہ اچانک ان کا سانس رکنے لگا ہے کیونکہ وہ گولی ان کے حلق میں اٹک گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی سی گولی نہ نگل پا رہی تھیں اور نہ اُگل پا رہی تھیں، سانس تو چل...
    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے کیسز دوبارہ سر اٹھائیں گے ، جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تھا وہ عدالت عظمیٰ کی حالت دیکھ لیں۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے دوسرے دن توہین عدالت ہوجاتی ہے ، ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے، صدر سے اپیل کے لیے ان کا وقت جلد آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون اپنے میاں صاحبان کے لیے یہ موقع بچا کر رکھیں، جب نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے...
    متحدہ عرب امارات کو ہر روز 2 لاکھ سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان سائبر حملوں کا نشانہ سٹریٹیجک سیکٹر ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کا اظہار متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سائبر حملے 14 مختلف ملکوں سے کیے جا رہے ہیں۔ تاہم متعلقہ اداروں نے ان حملہ آوروں کے علاقوں کی کامیابی سے نشاندہی کر لی ہے اور ان کا توڑ بھی کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری شعبے ہیں۔ جبکہ 30 فیصد سائبر حملے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر کیے جا رہے...
    جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں