دودی خان کے انکار بعد مفتی قوی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ راکھی سانوت سے شادی کی حامی بھر لی ہے۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی سے بھارتی ادکارہ راکھی سانوت کے اسلام قبول کرنے کے عمل کی تعریف کی اور انہیں ایک قابل احترام عورت قرار دیا۔

راکھی سانوت  کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ ’میں ایک شرط کے ساتھ تیار ہوں کہ اگر میری والدہ مجھے شادی کی اجازت دیں، کیوں کہ یہ والدہ کا حکم ہے کہ شادی سے پہلے ان سے پوچھنا ضروری ہے۔‘

مفتی قوی نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں کہا کہ ماضی میں ان کی شادی ایک نامور کنبے کی خاتون سے ہوئی، یہ کنبا اتنا ہی نامور تھا جیسا کہ مولانا عبدالکلام آزاد، قائداعظم محمد علی جناح، گاندھی جی اور جواہر لعل نہر نے بھی نامور کنبے سے شادی کی

انہوں نے کہا کہ ان کی کی شادی ان کی اہلیہ کی بے وقت موت پر ختم  ہوئی، وہ اپنی اہلیہ کو آج بھی احترام سے یاد کرتے ہیں، دوسری طرف راکھی سانوت نے مفتی قوی کے بیان پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار دودی خان نے حال ہی میں اس وقت شہہ سرخیوں میں آئے جب انہوں نے راکھی سانوت کو شادی کی آفر کی تاہم بعد ازاں انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔

دودی خان کا کہنا تھا کہ انہیں راکھی ساونت کے اندر محبت کرنے والا انسان نظرآیا۔ انہوں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا، پھر اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا اور عمرہ ادا کرنے بھی گئیں۔ اس لیے انہوں نے راکھی ساونت کو پروپوز کیا۔

دودی خان نے مزید کہا کہ شاید لوگوں کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ انہیں بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں، اور وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے راکھی ساونت سے کہا ’آپ میری اچھی دوست رہیں گی، آپ دودی خان کی دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا‘۔

دوسری طرف دودی خان نے انسٹاگرام پر ایک نئے ویڈیو پیغام میں اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور نہ ہی بھاگے ہیں۔

’میں نے یو ٹرن نہیں لیا ہے  اور نہ ہی میں بھاگا ہوں، میں نے راکھی سے بات کی ہے، ایک بار جب ہماری ملاقات ہوگی تو میں آپ سب کو اپ ڈیٹ کروں گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو پوری طرح سمجھ نہیں آرہی ہے کہ میں نے پہلے کیا کہا تھا  لہذا میں ایک بار پھر واضح کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انہوں نے نے راکھی کی شادی شادی کی کہا کہ

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کو صاف انکار

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار
  • سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کی تضحیک کرنے والے کا دماغ درست کردیا
  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کو صاف انکار
  • جہاد کا فتوی، نیتن یاہو اینڈ کمپنی میں کہرام
  • معاشرتی سچائیوں کو قلم کے نشتر سے طشت از بام کرنے والے ممتاز ادیب
  • 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، وفاقی وزیر صحت
  • انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
  • وقف قانون کی مخالفت کیلئے ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن اور سدارامیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں، محبوبہ مفتی
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق